مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 22

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فدلاهما بغرور فلما ذاقا الشجرة بدت لهما سواتهما وطفقا يخصفان عليهما من ورق الجنة وناداهما ربهما الم انهكما عن تلكما الشجرة واقل لكما ان الشيطان لكما عدو مبين

غرض (مردود نے) دھوکہ دے کر ان کو (معصیت کی طرف) کھینچ ہی لیا جب انہوں نے اس درخت (کے پھل) کو کھا لیا تو ان کی ستر کی چیزیں کھل گئیں اور وہ بہشت کے (درختوں کے) پتے توڑ توڑ کر اپنے اوپر چپکانے لگے اور (ستر چھپانے لگے) تب ان کے پروردگار نے ان کو پکارا کہ کیا میں نے تم کو اس درخت (کے پاس جانے) سے منع نہیں کیا تھا اور جتا نہیں دیا تھا کہ شیطان تمہارا کھلم کھلا دشمن ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 22
  • پارہ 8
  • صفحہ 152

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

آدمؑ و حواؑ شیطان کی قسموں سے متاثر ہوئے کہ خدا کا نام لے کر کون جھوٹ بولنے کی جرأت کر سکتا ہے۔ شاید وہ سمجھے کہ وہ واقعی اس کے کھانے سے فرشتے بن جائیں گے یا پھر کبھی فنا نہ ہوں گے۔ اور حق تعالیٰ نے جو نہی فرمائی تھی، اس کی تعلیل یا تاویل کر لی ہو گی۔ لیکن غالبًا فَتَکُوْنَا مِنَ الظّٰلِمِیْنَ اور اِنَّ ہٰذَا عَدُوٌّ لَّکَ وَ لِزَوۡجِکَ فَلَا یُخۡرِجَنَّکُمَا مِنَ الۡجَنَّۃِ فَتَشۡقٰی (طٰہٰ۔۱۱۷) وغیرہ سے نسیان ہوا،…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَدَلَّىٰهُمَاپس کھینچ لیا اس نے دونوں کوfadallāhumā
  2. بِغُرُورٍۢ ۚدھوکے کے ساتھbighurūrin
  3. فَلَمَّاپھر جبfalammā
  4. ذَاقَادونوں نے چکھاdhāqā
  5. ٱلشَّجَرَةَاس درخت کوl-shajarata
  6. بَدَتْظاہر ہوگئیںbadat
  7. لَهُمَاان دونوں کے لئےlahumā
  8. سَوْءَٰتُهُمَاان کی شرمگاہیںsawātuhumā
  9. وَطَفِقَااور لگے وہ دونوںwaṭafiqā
  10. يَخْصِفَانِچپکاتے تھےyakhṣifāni
  11. عَلَيْهِمَااپنے اوپرʿalayhimā
  12. مِنسےmin
  13. وَرَقِپتوں میں (سے)waraqi
  14. ٱلْجَنَّةِ ۖجنت کےl-janati
  15. وَنَادَىٰهُمَااور پکارا ان دونوں کوwanādāhumā
  16. رَبُّهُمَآان کے رب نےrabbuhumā
  17. أَلَمْکیا نہیںalam
  18. أَنْهَكُمَامیں نے روکا تھا تم دونوں کوanhakumā
  19. عَنسےʿan
  20. تِلْكُمَااسtil'kumā
  21. ٱلشَّجَرَةِدرخت سےl-shajarati
  22. وَأَقُلاور کیا میں نے نہیں کہا تھاwa-aqul
  23. لَّكُمَآتم دونوں کوlakumā
  24. إِنَّکہ بیشکinna
  25. ٱلشَّيْطَـٰنَشیطانl-shayṭāna
  26. لَكُمَاتم دونوں کے لئےlakumā
  27. عَدُوٌّۭدشمن ہےʿaduwwun
  28. مُّبِينٌۭکھلاmubīnun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں