وَسْوَسَ
فعل · 4 بارمعنی: پس وسوسہ ڈالا · دوسرے تراجم: وسوسے آتے ہیں۔ کیا خیال آتے ہیں, وسوسہ ڈالتا ہے
قرآن میں صورتیں
- فَوَسْوَسَ ×2
- تُوَسْوِسُ ×1
- يُوَسْوِسُ ×1
وَسْوَسَ
معنی: پس وسوسہ ڈالا
وسوس قرآن کی 4 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: پس وسوسہ ڈالا · دوسرے تراجم: وسوسے آتے ہیں۔ کیا خیال آتے ہیں, وسوسہ ڈالتا ہے
الوسوسة: الخطرة الرديئة، وأصله من الوسواس، وهو صوت الحلي، والهمس الخفي. قال الله تعالى: فوسوس إليه الشيطان [طه/ 120] ، وقال: من شر الوسواس [الناس/ 4] ويقال لهمس الصائد وسواس.
4 میں سے آیات 1–4
تو شیطان دونوں کو بہکانے لگا تاکہ ان کی ستر کی چیزیں جو ان سے پوشیدہ تھیں کھول دے اور کہنے لگا کہ تم کو تمہارے پروردگار نے اس درخت سے صرف اس لیے منع کیا ہے کہ کہ تم فرشتے نہ بن جاؤ یا ہمیشہ جیتے نہ رہو
سورہ اعراف، آیت 7:20تو شیطان نے ان کے دل میں وسوسہ ڈالا۔ (اور) کہا کہ آدم بھلا میں تم کو (ایسا) درخت بتاؤں (جو) ہمیشہ کی زندگی کا (ثمرہ دے) اور (ایسی) بادشاہت کہ کبھی زائل نہ ہو
سورہ طٰہٰ، آیت 20:120اور ہم ہی نے انسان کو پیدا کیا ہے اور جو خیالات اس کے دل میں گزرتے ہیں ہم ان کو جانتے ہیں۔ اور ہم اس کی رگ جان سے بھی اس سے زیادہ قریب ہیں
سورہ ق، آیت 50:16جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے
سورہ ناس، آیت 114:5