يُعَمَّرُ
فعل · 5 بارمعنی: وہ عمر دے دیا جائے · دوسرے تراجم: وہ عمر دیا جائے, عمر دیا جاتا, ہم نے عمر دی تم کو, ہم عمر دیتے ہیں
قرآن میں صورتیں
- يُعَمَّرُ ×3
- نُعَمِّرْكُم ×1
- نُّعَمِّرْهُ ×1
يُعَمَّرُ
معنی: وہ عمر دے دیا جائے
يعمر قرآن کی 3 سورتوں کی 4 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: وہ عمر دے دیا جائے · دوسرے تراجم: وہ عمر دیا جائے, عمر دیا جاتا, ہم نے عمر دی تم کو, ہم عمر دیتے ہیں
العمارة: نقيض الخراب: يقال: عمر أرضه:
قوله تعالى: ﴿لعمرك إنهم لفي سكرتهم﴾ [الحج:72] العمر: الحياة، والمعني أنه تعالى أقسم بحياة نبيه لعزته عليه. والعمر والعمر -فتحا وضما- واحد غير أنه متى اتصل بلام الابتداء مقسما به وجب فتح عينه، وإلا جاز الأمران. وقال الهروي: فإذا استعمل في القسم فالفتح لا غير. ولا بد أن يكون مع اللام. ويقال: عمرك بنصب الجلالة وعمرك. على…
4 میں سے آیات 1–4
بلکہ ان کو تم اور لوگوں سے زندگی کے کہیں حریص دیکھو گے، یہاں تک کہ مشرکوں سے بھی۔ ان میں سے ہر ایک یہی خواہش کرتا ہے کہ کاش وہ ہزار برس جیتا رہے، مگر اتنی لمبی عمر اس کو مل بھی جائے تو اسے عذاب سے تو نہیں چھڑا سکتی۔ اور جو کام یہ کرتے ہیں، خدا ان کو دیکھ رہا ہے
سورہ بقرہ، آیت 2:96اور خدا ہی نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تم کو جوڑا جوڑا بنا دیا۔ اور کوئی عورت نہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ جنتی ہے مگر اس کے علم سے۔ اور نہ کسی بڑی عمر والے کو عمر زیادہ دی جاتی ہے اور نہ اس کی عمر کم کی جاتی ہے مگر (سب کچھ) کتاب میں (لکھا ہوا) ہے۔ بےشک یہ خدا کو آسان ہے
سورہ فاطر، آیت 35:11وہ اس میں چلائیں گے کہ اے پروردگار ہم کو نکال لے (اب) ہم نیک عمل کیا کریں گے۔ نہ وہ جو (پہلے) کرتے تھے۔ کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہیں دی تھی کہ اس میں جو سوچنا چاہتا سوچ لیتا اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی آیا۔ تو اب مزے چکھو۔ ظالموں کا کوئی مددگار نہیں
سورہ فاطر، آیت 35:37اور جس کو ہم بڑی عمر دیتے ہیں تو اسے خلقت میں اوندھا کردیتے ہیں تو کیا یہ سمجھتے نہیں؟
سورہ یٰسین، آیت 36:68