مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فاطر، آیت 11

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والله خلقكم من تراب ثم من نطفة ثم جعلكم ازواجا وما تحمل من انثى ولا تضع الا بعلمه وما يعمر من معمر ولا ينقص من عمره الا في كتاب ان ذلك على الله يسير

اور خدا ہی نے تم کو مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر تم کو جوڑا جوڑا بنا دیا۔ اور کوئی عورت نہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ جنتی ہے مگر اس کے علم سے۔ اور نہ کسی بڑی عمر والے کو عمر زیادہ دی جاتی ہے اور نہ اس کی عمر کم کی جاتی ہے مگر (سب کچھ) کتاب میں (لکھا ہوا) ہے۔ بےشک یہ خدا کو آسان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 11
  • پارہ 22
  • صفحہ 435

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آدم کو مٹی سے پھر اس کی اولاد کو پانی کی بوند سے پیدا کیا۔ پھر مرد عورت کے جوڑے بنا دیے جس سے نسل پھیلی۔ اس درمیان میں استقرار حمل سے لے کر بچہ کی پیدائش تک جو ادوار و اطوار گذرے سب کی خبر خدا ہی کو ہے۔ ماں باپ بھی نہیں جانتے کہ اندر کیا کیا صورتیں پیش آئیں۔ یعنی جس کی جتنی عمر ہے لوح محفوظ میں لکھی ہوئی ہے اور جو اسباب عمر کے گھٹنے بڑھنے کے ہیں یا یہ کہ کون عمر طبعی کو پہنچے گا۔ کون نہیں، سب اللہ کے علم میں ہے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱللَّهُاور اللہ نےwal-lahu
  2. خَلَقَكُمپیدا کیا تم کوkhalaqakum
  3. مِّنسےmin
  4. تُرَابٍۢمٹی (سے)turābin
  5. ثُمَّپھرthumma
  6. مِنسےmin
  7. نُّطْفَةٍۢنطفے (سے)nuṭ'fatin
  8. ثُمَّپھرthumma
  9. جَعَلَكُمْبنایا تم کوjaʿalakum
  10. أَزْوَٰجًۭا ۚجوڑےazwājan
  11. وَمَااور نہیںwamā
  12. تَحْمِلُاٹھاتیtaḥmilu
  13. مِنْکوئیmin
  14. أُنثَىٰمادہunthā
  15. وَلَااور نہwalā
  16. تَضَعُجنم دیتی ہے کچھtaḍaʿu
  17. إِلَّامگرillā
  18. بِعِلْمِهِۦ ۚاس کے علم میں ہوتا ہےbiʿil'mihi
  19. وَمَااور نہیںwamā
  20. يُعَمَّرُعمر دیا جاتاyuʿammaru
  21. مِنکوئیmin
  22. مُّعَمَّرٍۢعمر دیا جانے والاmuʿammarin
  23. وَلَااور نہیںwalā
  24. يُنقَصُکمی کی جاتیyunqaṣu
  25. مِنْسےmin
  26. عُمُرِهِۦٓاس کی عمر میں (سے) کچھʿumurihi
  27. إِلَّامگرillā
  28. فِىمیںfī
  29. كِتَـٰبٍ ۚایک کتاب (میں) ہےkitābin
  30. إِنَّبیشکinna
  31. ذَٰلِكَیہ باتdhālika
  32. عَلَىپرʿalā
  33. ٱللَّهِاللہ (پر)l-lahi
  34. يَسِيرٌۭبہت آسان ہےyasīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں