مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 119

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الا من رحم ربك ولذلك خلقهم وتمت كلمة ربك لاملان جهنم من الجنة والناس اجمعين

مگر جن پر تمہارا پروردگار رحم کرے۔ اور اسی لیے اس نے ان کو پیدا کیا ہے اور تمہارے پروردگار کا قول پورا ہوگیا کہ میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سب سے بھر دوں گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 119
  • پارہ 12
  • صفحہ 235

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جیسا کہ بارہا پہلے لکھا جا چکا ہے خدا تعالیٰ کی حکمت تکوینی اس کو مقتضی نہیں ہوئی کہ ساری دنیا کو ایک ہی راستہ پر ڈال دیتا اسی لئے حق کے قبول کرنے نہ کرنے میں ہمیشہ اختلاف رہتا ہے اور رہے گا۔ مگر فی الحقیقت اختلاف اور پھوٹ ڈالنے والے وہ لوگ جنہوں نے صاف و صریح فطرت کے خلاف حق کو جھٹلایا۔ اگر فطرت سلیمہ کے موافق سب چلتے تو کوئی اختلاف نہ ہوتا ۔ اسی لئے اِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّکَ سے متنبہ فرما دیا کہ جن پر خدا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِلَّامگرillā
  2. مَنجس پرman
  3. رَّحِمَرحم کرےraḥima
  4. رَبُّكَ ۚرب تیراrabbuka
  5. وَلِذَٰلِكَاور اسی لیےwalidhālika
  6. خَلَقَهُمْ ۗاس نے پیدا کیا ان کوkhalaqahum
  7. وَتَمَّتْاور پوری ہوگئیwatammat
  8. كَلِمَةُباتkalimatu
  9. رَبِّكَتیرے رب کیrabbika
  10. لَأَمْلَأَنَّالبتہ میں ضرور بالضرور دوں گاla-amla-anna
  11. جَهَنَّمَجہنم کوjahannama
  12. مِنَسےmina
  13. ٱلْجِنَّةِجنوں سےl-jinati
  14. وَٱلنَّاسِاور انسانوں سےwal-nāsi
  15. أَجْمَعِينَسب کے سبajmaʿīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں