أَجْمَع
اسم · 26 بارمعنی: سب کے سب کو · دوسرے تراجم: سب کے سب کی, سب کے سب, سب سے, سب نے اکٹھے
قرآن میں صورتیں
- أَجْمَعِينَ ×23
- أَجْمَعُونَ ×3
أَجْمَع
معنی: سب کے سب کو
أجمع قرآن کی 18 سورتوں کی 30 آیات میں 30 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: سب کے سب کو · دوسرے تراجم: سب کے سب کی, سب کے سب, سب سے, سب نے اکٹھے
معنی: تو جمع کرلو · دوسرے تراجم: اور انہوں نے اتفاق طے کرلیا, اتفاق کیا انہوں نے, تو اکٹھی کرلو
الجمع: ضم الشيء بتقريب بعضه من بعض، يقال: جمعته فاجتمع، وقال عز وجل:
الجمع: ضد التفريق، وهو ضم الأشياء بتقريب بعضها من بعض. وأجممع أكثر ما يقال في المعاني، وجمع في المعاني والأعيان؛ فيقال: جمعت أمري، وجمعت قومي. وقد يقال بالعكس.
30 میں سے آیات 1–20
جو لوگ کافر ہوئے اور کافر ہی مرے ایسوں پر خدا کی اور فرشتوں اور لوگوں کی سب کی لعنت
سورہ بقرہ، آیت 2:161ان لوگوں کی سزا یہ ہے کہ ان پر خدا کی اور فرشتوں کی اور انسانوں کی سب کی لعنت ہو
سورہ آلِ عمران، آیت 3:87کہہ دو کہ خدا ہی کی حجت غالب ہے اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا
سورہ انعام، آیت 6:149(خدا نے) فرمایا، نکل جا۔ یہاں سے پاجی۔ مردود جو لوگ ان میں سے تیری پیروی کریں گے میں (ان کو اور تجھ کو جہنم میں ڈال کر) تم سب سے جہنم کو بھر دوں گا
سورہ اعراف، آیت 7:18میں (پہلے تو) تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کٹوا دوں گا پھر تم سب کو سولی چڑھوا دوں گا
سورہ اعراف، آیت 7:124اور ان کو نوح کا قصہ پڑھ کر سنادو۔ جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ اے قوم! اگر تم کو میرا تم میں رہنا اور خدا کی آیتوں سے نصیحت کرنا ناگوار ہو تو میں خدا پر بھروسہ رکھتا ہوں۔ تم اپنے شریکوں کے ساتھ مل کر ایک کام (جو میرے بارے میں کرنا چاہو) مقرر کرلو اور وہ تمہاری تمام جماعت (کو معلوم ہوجائے اور کسی) سے پوشیدہ نہ رہے اور پھر وہ کام میرے حق میں کر گزرو اور مجھے مہلت نہ دو
سورہ یونس، آیت 10:71مگر جن پر تمہارا پروردگار رحم کرے۔ اور اسی لیے اس نے ان کو پیدا کیا ہے اور تمہارے پروردگار کا قول پورا ہوگیا کہ میں دوزخ کو جنوں اور انسانوں سب سے بھر دوں گا
سورہ ہود، آیت 11:119غرض جب وہ اس کو لے گئے اور اس بات پر اتفاق کرلیا کہ اس کو گہرے کنویں میں ڈال دیں۔ تو ہم نے یوسف کی طرف وحی بھیجی کہ (ایک وقت ایسا آئے گا کہ) تم ان کے اس سلوک سے آگاہ کرو گے اور ان کو (اس وحی کی) کچھ خبر نہ ہوگی
سورہ یوسف، آیت 12:15یہ میرا کرتہ لے جاؤ اور اسے والد صاحب کے منہ پر ڈال دو۔ وہ بینا ہو جائیں گے۔ اور اپنے تمام اہل وعیال کو میرے پاس لے آؤ
سورہ یوسف، آیت 12:93(اے پیغمبر) یہ اخبار غیب میں سے ہیں جو ہم تمہاری طرف بھیجتے ہیں اور جب برادران یوسف نے اپنی بات پر اتفاق کیا تھا اور وہ فریب کر رہے تھے تو تم ان کے پاس تو نہ تھے
سورہ یوسف، آیت 12:102تو فرشتے تو سب کے سب سجدے میں گر پڑے
سورہ حجر، آیت 15:30(اس نے) کہا کہ پروردگار جیسا تونے مجھے رستے سے الگ کیا ہے میں بھی زمین میں لوگوں کے لیے (گناہوں) کو آراستہ کر دکھاؤں گا اور سب کو بہکاؤں گا
سورہ حجر، آیت 15:39اور ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے
سورہ حجر، آیت 15:43مگر لوط کے گھر والے کہ ان سب کو ہم بچالیں گے
سورہ حجر، آیت 15:59تمہارے پروردگار کی قسم ہم ان سے ضرور پرسش کریں گے
سورہ حجر، آیت 15:92اور سیدھا رستہ تو خدا تک جا پہنچتا ہے۔ اور بعض رستے ٹیڑھے ہیں (وہ اس تک نہیں پہنچتے) اور اگر وہ چاہتا تو تم سب کو سیدھے رستے پر چلا دیتا
سورہ نحل، آیت 16:9تو تم (جادو کا) سامان اکھٹا کرلو اور پھر قطار باندھ کر آؤ۔ آج جو غالب رہا وہی کامیاب ہوا
سورہ طٰہٰ، آیت 20:64اور جو لوگ ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے تھے ان پر نصرت بخشی۔ وہ بےشک برے لوگ تھے سو ہم نے ان سب کو غرق کردیا
سورہ انبیاء، آیت 21:77فرعون نے کہا کیا اس سے پہلے کہ میں تم کو اجازت دوں تم اس پر ایمان لے آئے، بےشک یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تم کو جادو سکھایا ہے۔ سو عنقریب تم (اس کا انجام) معلوم کرلو گے کہ میں تمہارے ہاتھ اور پاؤں اطراف مخالف سے کٹوا دوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھوا دوں گا
سورہ شعراء، آیت 26:49اور موسیٰ اور ان کے ساتھ والوں کو تو بچا لیا
سورہ شعراء، آیت 26:65