مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 28

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال يا قوم ارايتم ان كنت على بينة من ربي واتاني رحمة من عنده فعميت عليكم انلزمكموها وانتم لها كارهون

انہوں نے کہا کہ اے قوم! دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل (روشن) رکھتا ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے رحمت بخشی ہو جس کی حقیقت تم سے پوشیدہ رکھی گئی ہے۔ تو کیا ہم اس کے لیے تمہیں مجبور کرسکتے ہیں اور تم ہو کہ اس سے ناخوش ہو رہے ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 28
  • پارہ 12
  • صفحہ 224

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ صحیح ہے کہ پیغمبر کو عام انسانوں سے بالکل ممتاز ہونا چاہئے ۔ لیکن وہ امتیاز مال و دولت ملک و حکومت اور دنیا کی ٹیپ ٹاپ میں نہیں ، بلکہ اعلیٰ اخلاق ، بہترین ملکات ، تقویٰ ، خدا ترسی ، حق پرستی ، دردمندی خلائق اور ان صریح آیات و نشانات پیش کرنے سے ان کو امتیاز حاصل ہوتا ہے جو حق تعالیٰ بطور اتمام حجت و اکمال نعمت ان کے اندر قائم کرتا یا ان کے ذریعہ سے ظاہر فرماتا ہے وہ وحی الہٰی اور ربانی دلائل و براہین کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَاس نے کہاqāla
  2. يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmi
  3. أَرَءَيْتُمْکیا دیکھا تم نےara-aytum
  4. إِناگرin
  5. كُنتُمیں ہواkuntu
  6. عَلَىٰپرʿalā
  7. بَيِّنَةٍۢایک دلیل (پر)bayyinatin
  8. مِّنسےmin
  9. رَّبِّىاپنے رب (کی طرف سے)rabbī
  10. وَءَاتَىٰنِىاور اس نے عطا کی مجھ کوwaātānī
  11. رَحْمَةًۭرحمتraḥmatan
  12. مِّنْسےmin
  13. عِندِهِۦاپنی جانب (سے)ʿindihi
  14. فَعُمِّيَتْتو وہ چھپائی گئیfaʿummiyat
  15. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  16. أَنُلْزِمُكُمُوهَاکیا ہم لازم کردیں تم پر اس کو۔ کیا ہم تھوپ دیں اس کو تم پرanul'zimukumūhā
  17. وَأَنتُمْاور جبکہ ہو تمwa-antum
  18. لَهَااس کوlahā
  19. كَـٰرِهُونَناپسند کرنے والے ہوkārihūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں