مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 42

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وهي تجري بهم في موج كالجبال ونادى نوح ابنه وكان في معزل يا بني اركب معنا ولا تكن مع الكافرين

اور وہ ان کو لے کر (طوفان کی) لہروں میں چلنے لگی۔ (لہریں کیا تھیں) گویا پہاڑ (تھے) اس وقت نوح نے اپنے بیٹے کو کہ جو (کشتی سے) الگ تھا، پکارا کہ بیٹا ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کافروں میں شامل نہ ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 42
  • پارہ 12
  • صفحہ 226

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کشتی پہاڑ جیسی موجوں کو چیرتی پھاڑتی بے خوف و خطر چلی جارہی تھی۔ سوار ہونے کے بعد نوحؑ نے اپنے بیٹے یام (کنعان) کو جو اپنے باپ بھائی وغیرہ سارے کنبہ سے کنارے ہو کر کافروں کی صحبت میں تھا آواز دی کہ ان بدبخت کافروں کی معیت چھوڑ کر ہمارے ساتھ سوار ہو جا! تا اس مصیبت عظمیٰ سے نجات پاسکے۔ (تنبیہ) یا تو نوحؑ اسے مومن خیال کرتے تھے، اس لئے آواز دی خواہ واقع میں مومن نہ ہو۔ یا کافر جانتے ہوں مگر یہ توقع ہو گی کہ ان…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَهِىَاور وہwahiya
  2. تَجْرِىچل رہی تھیtajrī
  3. بِهِمْساتھ ان کے۔ انہیں ساتھ لیےbihim
  4. فِىمیںfī
  5. مَوْجٍۢموجmawjin
  6. كَٱلْجِبَالِپہاڑوں جیسیkal-jibāli
  7. وَنَادَىٰاور پکاراwanādā
  8. نُوحٌنوح نےnūḥun
  9. ٱبْنَهُۥاپنے بیٹے کوib'nahu
  10. وَكَانَاور وہ تھاwakāna
  11. فِىمیںfī
  12. مَعْزِلٍۢکنارے میںmaʿzilin
  13. يَـٰبُنَىَّاے میرے بیٹےyābunayya
  14. ٱرْكَبسوار ہوجاir'kab
  15. مَّعَنَاہمارے ساتھmaʿanā
  16. وَلَااور نہwalā
  17. تَكُنتم ہوجاؤtakun
  18. مَّعَساتھmaʿa
  19. ٱلْكَـٰفِرِينَکافروں کےl-kāfirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں