مواد پر جائیں
Quran Maqasid

رَكِبَ

قرآن میں ركب

معنی: سوار ہوجاؤ

ركب قرآن کی 10 سورتوں کی 11 آیات میں 11 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
11
آیات
11
سورتیں
10
مادّہ
ر ك ب

رَكِبَ

فعل · 9 بار

معنی: سوار ہوجاؤ · دوسرے تراجم: سوار ہوجا, تاکہ تم سواری کرو ان پر, وہ دونوں سوار ہوئے, وہ سوار ہوتے ہیں

قرآن میں صورتیں

  • ٱرْكَبُوا۟ ×1
  • ٱرْكَب ×1
  • لِتَرْكَبُوهَا ×1
  • رَكِبَا ×1
  • رَكِبُوا۟ ×1
  • يَرْكَبُونَ ×1
  • لِتَرْكَبُوا۟ ×1
  • تَرْكَبُونَ ×1

رَكْب

اسم · 1 بار

معنی: اور قافلہ

قرآن میں صورتیں

  • وَٱلرَّكْبُ ×1

رَكَّبَ

فعل · 1 بار

معنی: جوڑ دیا تجھ کو

قرآن میں صورتیں

  • رَكَّبَكَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الركوب في الأصل: كون الإنسان على ظهر حيوان، وقد يستعمل في السفينة، والراكب اختص في التعارف بممتطي البعير، وجمعه ركب، وركبان، وركوب، واختص الركاب بالمركوب، قال تعالى: والخيل والبغال والحمير لتركبوها وزينة

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿والركب أسفل منكم﴾ [الأنفال: 42]، المراد أصحاب الإبل المركوبة، وهي في الأصل مصدر واقع موقع المركوب، وهي الإبل، ثم أطلق على أصحابها، فهو في ثاني رتبة من المجاز. والركوب بمعنى المركوب كالحلوب؛ قال تعالى: ﴿فمنها ركوبهم﴾ [يس: 72] وجمعها: ركب، بضمتين. والركاب: المركوب أيضا، وجمعها: ركائب. وأصل الركوب الاستعلاء…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ر ك ب پر مکمل اندراجات

ركب والی آیات

11 میں سے آیات 1–11

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس وقت تم (مدینے سے) قریب کے ناکے پر تھے اور کافر بعید کے ناکے پر اور قافلہ تم سے نیچے (اتر گیا) تھا۔ اور اگر تم (جنگ کے لیے) آپس میں قرارداد کرلیتے تو وقت معین (پر جمع ہونے) میں تقدیم وتاخیر ہو جاتی۔ لیکن خدا کو منظور تھا کہ جو کام ہو کر رہنے والا تھا اسے کر ہی ڈالے تاکہ جو مرے بصیرت پر (یعنی یقین جان کر) مرے اور جو جیتا رہے وہ بھی بصیرت پر (یعنی حق پہچان کر) جیتا رہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ خدا سنتا جانتا ہے

    سورہ انفال، آیت 8:42
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (نوح نے) کہا کہ خدا کا نام لے کر (کہ اسی کے ہاتھ میں اس کا) چلنا اور ٹھہرنا (ہے) اس میں سوار ہوجاؤ۔ بےشک میرا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ ہود، آیت 11:41
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ ان کو لے کر (طوفان کی) لہروں میں چلنے لگی۔ (لہریں کیا تھیں) گویا پہاڑ (تھے) اس وقت نوح نے اپنے بیٹے کو کہ جو (کشتی سے) الگ تھا، پکارا کہ بیٹا ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کافروں میں شامل نہ ہو

    سورہ ہود، آیت 11:42
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسی نے گھوڑے اور خچر اور گدھے پیدا کئے تاکہ تم ان پر سوار ہو اور (وہ تمہارے لیے) رونق وزینت (بھی ہیں) اور وہ (اور چیزیں بھی) پیدا کرتا ہے جن کی تم کو خبر نہیں

    سورہ نحل، آیت 16:8
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو دونوں چل پڑے۔ یہاں تک کہ جب کشتی میں سوار ہوئے تو (خضر نے) کشتی کو پھاڑ ڈالا۔ (موسیٰ نے) کہا کیا آپ نے اس لئے پھاڑا ہے کہ سواروں کو غرق کردیں یہ تو آپ نے بڑی (عجیب) بات کی

    سورہ کہف، آیت 18:71
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر جب یہ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو خدا کو پکارتے (اور) خالص اُسی کی عبادت کرتے ہیں۔ لیکن جب وہ اُن کو نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو جھٹ شرک کرنے لگے جاتے ہیں

    سورہ عنکبوت، آیت 29:65
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کے لئے ویسی ہی اور چیزیں پیدا کیں جن پر وہ سوار ہوتے ہیں

    سورہ یٰسین، آیت 36:42
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے چارپائے بنائے تاکہ ان میں سے بعض پر سوار ہو اور بعض کو تم کھاتے ہو

    سورہ مومن، آیت 40:79
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس نے تمام قسم کے حیوانات پیدا کئے اور تمہارے لئے کشتیاں اور چارپائے بنائے جن پر تم سوار ہوتے ہو

    سورہ زخرف، آیت 43:12
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا

    سورہ انفطار، آیت 82:8
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے

    سورہ انشقاق، آیت 84:19