مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 43

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال ساوي الى جبل يعصمني من الماء قال لا عاصم اليوم من امر الله الا من رحم وحال بينهما الموج فكان من المغرقين

اس نے کہا کہ میں (ابھی) پہاڑ سے جا لگوں گا، وہ مجھے پانی سے بچالے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج خدا کے عذاب سے کوئی بچانے والا نہیں (اور نہ کوئی بچ سکتا ہے) مگر جس پر خدا رحم کرے۔ اتنے میں دونوں کے درمیان لہر آحائل ہوئی اور وہ ڈوب کر رہ گیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 43
  • پارہ 12
  • صفحہ 226

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وہ اپنے جہل و غبادت سے ابھی یہ خیال کر رہا تھا کہ جس طرح معمولی سیلابوں میں بعض اوقات کسی بلندی پر چڑھ کر آدمی جان بچا لیتا ہے میں بھی کسی اونچے پہاڑ پر چڑھ کر جان بچا لوں گا۔ یعنی کس خبط میں پڑا ہے۔ یہ معمولی سیلاب نہیں۔ عذاب الہٰی کا طوفان ہے۔ پہاڑ کی کیا حقیقت کوئی چیز آج عذاب سے نہیں بچا سکتی ہاں خدا ہی کسی پر رحم کرتے تو بچ سکتا ہے مگر اس ہنگامہ داروگیر اور مقام انتقام میں کٹر مجرموں پر رحم کیسا ہے ؟ باپ بیٹے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَوہ بولاqāla
  2. سَـَٔاوِىٓعنقریب میں پناہ لے لوں گاsaāwī
  3. إِلَىٰطرفilā
  4. جَبَلٍۢایک پہاڑ کیjabalin
  5. يَعْصِمُنِىوہ بچا لے گا مجھ کوyaʿṣimunī
  6. مِنَسےmina
  7. ٱلْمَآءِ ۚپانی سےl-māi
  8. قَالَ(نوح نے) کہاqāla
  9. لَانہیںlā
  10. عَاصِمَکوئی بچانے والاʿāṣima
  11. ٱلْيَوْمَآجl-yawma
  12. مِنْسےmin
  13. أَمْرِحکم سےamri
  14. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  15. إِلَّامگرillā
  16. مَنجس پرman
  17. رَّحِمَ ۚوہ خود رحم کرےraḥima
  18. وَحَالَاور حائل ہوگئیwaḥāla
  19. بَيْنَهُمَاان دونوں کے درمیانbaynahumā
  20. ٱلْمَوْجُایک موجl-mawju
  21. فَكَانَتو ہوگیاfakāna
  22. مِنَسےmina
  23. ٱلْمُغْرَقِينَوہ غرق ہونے والوں میں سےl-mugh'raqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں