مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مَوْج

قرآن میں موج

معنی: موج

موج قرآن کی 4 سورتوں کی 5 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
5
سورتیں
4
مادّہ
م و ج

مَوْج

اسم · 6 بار

معنی: موج · دوسرے تراجم: ایک لہر

قرآن میں صورتیں

  • مَوْجٍ ×4
  • ٱلْمَوْجُ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الموج في البحر: ما يعلو من غوارب الماء.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الميم والواو والجيم أصل واحد يدل على اضطراب في الشيء، وماج الناس يموجون، إذا اضطربوا. وماج أمرهم ومرج: اضطرب ; والموج: موج البحر، سمي لاضطرابه، وماج يموج موجا وموجانا، وكل شيء اضطرب فقد ماج.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ م و ج پر مکمل اندراجات

موج والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی تو ہے جو تم کو جنگل اور دریا میں چلنے پھرنے اور سیر کرنے کی توفیق دیتا ہے۔ یہاں تک کہ جب تم کشتیوں میں (سوار) ہوتے اور کشتیاں پاکیزہ ہوا (کے نرم نرم جھونکوں) سے سواروں کو لے کر چلنے لگتی ہیں اور وہ ان سے خوش ہوتے ہیں تو ناگہاں زناٹے کی ہوا چل پڑتی ہے اور لہریں ہر طرف سے ان پر (جوش مارتی ہوئی) آنے لگتی ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ (اب تو) لہروں میں گھر گئے تو اس وقت خالص خدا ہی کی عبادت کرکے اس سے دعا مانگنے لگتے ہیں کہ (اے خدا) اگر تو ہم کو اس سے نجات بخشے تو ہم (تیرے) بہت ہی شکر گزار ہوں

    سورہ یونس، آیت 10:22
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ ان کو لے کر (طوفان کی) لہروں میں چلنے لگی۔ (لہریں کیا تھیں) گویا پہاڑ (تھے) اس وقت نوح نے اپنے بیٹے کو کہ جو (کشتی سے) الگ تھا، پکارا کہ بیٹا ہمارے ساتھ سوار ہوجا اور کافروں میں شامل نہ ہو

    سورہ ہود، آیت 11:42
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس نے کہا کہ میں (ابھی) پہاڑ سے جا لگوں گا، وہ مجھے پانی سے بچالے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج خدا کے عذاب سے کوئی بچانے والا نہیں (اور نہ کوئی بچ سکتا ہے) مگر جس پر خدا رحم کرے۔ اتنے میں دونوں کے درمیان لہر آحائل ہوئی اور وہ ڈوب کر رہ گیا

    سورہ ہود، آیت 11:43
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یا (ان کے اعمال کی مثال ایسی ہے) جیسے دریائے عمیق میں اندھیرے جس پر لہر چڑھی چلی آتی ہو اور اس کے اوپر اور لہر (آرہی ہو) اور اس کے اوپر بادل ہو، غرض اندھیرے ہی اندھیرے ہوں، ایک پر ایک (چھایا ہوا) جب اپنا ہاتھ نکالے تو کچھ نہ دیکھ سکے۔ اور جس کو خدا روشنی نہ دے اس کو (کہیں بھی) روشنی نہیں (مل سکتی)

    سورہ نور، آیت 24:40
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب اُن پر (دریا کی) لہریں سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہیں تو خدا کو پکارنے (اور) خالص اس کی عبادت کرنے لگتے ہیں پھر جب وہ اُن کو نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو بعض ہی انصاف پر قائم رہتے ہیں۔ اور ہماری نشانیوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو عہد شکن اور ناشکرے ہیں

    سورہ لقمان، آیت 31:32