مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 59

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وتلك عاد جحدوا بايات ربهم وعصوا رسله واتبعوا امر كل جبار عنيد

یہ (وہی) عاد ہیں جنہوں نے خدا کی نشانیوں سے انکار کیا اور اس کے پیغمبروں کی نافرمانی کی اور ہر متکبر وسرکش کا کہا مانا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 59
  • پارہ 12
  • صفحہ 228

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ان کے کھنڈرات کو چشم عبرت سے دیکھو کہ یہ وہ قوم عاد تھی جن کے بڑوں نے بہت طمطراق سے اپنے پروردگار کی باتوں کا مقابلہ کیا اور اس کے پیغمبروں کی نافرمانی کی۔ اور چھوٹوں نے بڑے شیطانوں کی پیروی کی۔ آخر دونوں تباہ و برباد ہوئے۔ (تنبیہ) "رسلہ" شاید اس لئے فرمایا کہ ایک کی تکذیب سب پیغمبروں کی تکذیب ہے۔ کیونکہ توحید وغیرہ اصول دین میں سب متفق اور ایک دوسرے کے مصدق ہیں یعنی خدا کی لعنت (پھٹکار) دنیا میں ان کے پیچھے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَتِلْكَاور یہwatil'ka
  2. عَادٌۭ ۖعاد تھےʿādun
  3. جَحَدُوا۟انہوں نے انکار کیاjaḥadū
  4. بِـَٔايَـٰتِآیات کاbiāyāti
  5. رَبِّهِمْاپنے رب کیrabbihim
  6. وَعَصَوْا۟اور نافرمانی کیwaʿaṣaw
  7. رُسُلَهُۥاس کے رسولوں کیrusulahu
  8. وَٱتَّبَعُوٓا۟اور انہوں نے پیروی کیwa-ittabaʿū
  9. أَمْرَحکم کیamra
  10. كُلِّہرkulli
  11. جَبَّارٍجبار۔ ظالمjabbārin
  12. عَنِيدٍۢعناد رکھنے والے کیʿanīdin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں