مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 69

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد جاءت رسلنا ابراهيم بالبشرى قالوا سلاما قال سلام فما لبث ان جاء بعجل حنيذ

اور ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس بشارت لے کر آئے تو سلام کہا۔ انہوں نے بھی (جواب میں) سلام کہا۔ ابھی کچھ وقفہ نہیں ہوا تھا کہ (ابراہیم) ایک بھنا ہوا بچھڑا لے آئے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 69
  • پارہ 12
  • صفحہ 229

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس سورت کے قصص کی ترتیب "اعراف کی ترتیب" کے موافق ہے۔ صرف قوم لوط کے قصہ سے پہلے یہاں ابراہیمؑ کا تھوڑا سا قصہ بیان فرمایا ہے۔ مگر تعبیر ایسی رکھی جو ظاہر کرتی ہے کہ مقصود اصلی لوطؑ کا قصہ بیان کرنا ہے۔ چونکہ اس میں اور ابراہیمؑ کے قصہ میں کئ طرح کی مناسبت اور تعلق پایا جاتا تھا اس لئے بطور تمہید و توطیہ ابراہیمؑ کا قصہ مذکور ہوا۔ لوطؑ حضرت ابراہیمؑ کے خالہ زاد بھائی ہیں جو آپ کے ہمراہ عراق سے ہجرت کر کے آئے ۔ ایک…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. جَآءَتْآگئےjāat
  3. رُسُلُنَآہمارے بھیجے ہوئےrusulunā
  4. إِبْرَٰهِيمَابراہیم کے پاسib'rāhīma
  5. بِٱلْبُشْرَىٰخوش خبری کے ساتھbil-bush'rā
  6. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  7. سَلَـٰمًۭا ۖسلامsalāman
  8. قَالَوہ بولےqāla
  9. سَلَـٰمٌۭ ۖسلامsalāmun
  10. فَمَاپس نہیںfamā
  11. لَبِثَٹھہرےlabitha
  12. أَنمگرan
  13. جَآءَلے آئےjāa
  14. بِعِجْلٍایک بچھڑاbiʿij'lin
  15. حَنِيذٍۢتلا ہواḥanīdhin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں