ضَحِكَتْ
فعل · 7 بارمعنی: پس چاہیے کہ ہنسیں · دوسرے تراجم: تو وہ ہنس دی, ہنسا کرتے, ہنستے تھے, اور تم ہنستے ہو
قرآن میں صورتیں
- يَضْحَكُونَ ×3
- فَلْيَضْحَكُوا۟ ×1
- فَضَحِكَتْ ×1
- تَضْحَكُونَ ×1
- وَتَضْحَكُونَ ×1
ضَحِكَتْ
معنی: پس چاہیے کہ ہنسیں
ضحكت قرآن کی 6 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: پس چاہیے کہ ہنسیں · دوسرے تراجم: تو وہ ہنس دی, ہنسا کرتے, ہنستے تھے, اور تم ہنستے ہو
الضحك: انبساط الوجه وتكشر الأسنان من سرور النفس، ولظهور الأسنان عنده سميت مقدمات الأسنان الضواحك. واستعير الضحك للسخرية، فقيل: ضحكت منه، ورجل ضحكة:
قوله تعالي: ﴿فاليوم الذين آمنوا من الكفار يضحكون﴾ [المطففين: 34].
7 میں سے آیات 1–7
یہ (دنیا میں) تھوڑا سا ہنس لیں اور (آخرت میں) ان کو ان اعمال کے بدلے جو کرتے رہے ہیں بہت سا رونا ہوگا
سورہ توبہ، آیت 9:82اور ابراہیم کی بیوی (جو پاس) کھڑی تھی، ہنس پڑی تو ہم نے اس کو اسحاق کی اور اسحاق کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی
سورہ ہود، آیت 11:71تو تم ان سے تمسخر کرتے رہے یہاں تک کہ ان کے پیچھے میری یاد بھی بھول گئے اور تم (ہمیشہ) ان سے ہنسی کیا کرتے تھے
سورہ مومنون، آیت 23:110جب وہ ان کے پاس ہماری نشانیاں لے کر آئے تو وہ نشانیوں سے ہنسی کرنے لگے
سورہ زخرف، آیت 43:47اور ہنستے ہو اور روتے نہیں؟
سورہ نجم، آیت 53:60جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے
سورہ مطففین، آیت 83:29تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے
سورہ مطففین، آیت 83:34