مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 72

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالت يا ويلتى االد وانا عجوز وهذا بعلي شيخا ان هذا لشيء عجيب

اس نے کہا اے ہے میرے بچہ ہوگا؟ میں تو بڑھیا ہوں اور میرے میاں بھی بوڑھے ہیں۔ یہ تو بڑی عجیب بات ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 72
  • پارہ 12
  • صفحہ 230

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہاں یٰوَیۡلَتٰۤی کا لفظ ایسا ہے جیسے ہمارے محاورات میں عورتیں کہہ دیتی ہیں کہ میں "نگوڑی" کیا اس بڑھاپے میں اولاد جنوں گی حضرت سارہؑ کی عمر کہتے ہیں اس وقت ننانوے سال تھی اور حضرت ابراہیمؑ سو سال یا اس سے بھی متجاوز تھے۔ یعنی ایسا ہو تو بالکل انوکھی اور عجیب و غریب بات ہو گی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَتْوہ بولیqālat
  2. يَـٰوَيْلَتَىٰٓہائے افسوس مجھ پرyāwaylatā
  3. ءَأَلِدُکیا میں جنم دو گیa-alidu
  4. وَأَنَا۠اور میںwa-anā
  5. عَجُوزٌۭعاجز بڑھیا ہوںʿajūzun
  6. وَهَـٰذَااور یہwahādhā
  7. بَعْلِىمیرا شوہرbaʿlī
  8. شَيْخًا ۖبوڑھا ہےshaykhan
  9. إِنَّبیشکinna
  10. هَـٰذَایہ (خبر)hādhā
  11. لَشَىْءٌالبتہ ایک چیز ہےlashayon
  12. عَجِيبٌۭعجیبʿajībun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں