مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 73

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالوا اتعجبين من امر الله رحمت الله وبركاته عليكم اهل البيت انه حميد مجيد

انہوں نے کہا کیا تم خدا کی قدرت سے تعجب کرتی ہو؟ اے اہل بیت تم پر خدا کی رحمت اور اس کی برکتیں ہیں۔ وہ سزاوار تعریف اور بزرگوار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 73
  • پارہ 12
  • صفحہ 230

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس گھرانے پر خدا کی اس قدر رحمتیں اور برکیتں نازل ہو رہی ہیں اور جنہیں ہمیشہ معجزات و خوارق دیکھنے کا اتفاق ہوتا رہا ، کیا ان کے لئے یہ کوئی تعجب کا مقام ہے ؟ ان کا تعجب کرنا خود قابل تعجب ہے۔ انہیں لائق ہے کہ بشارت سن کر تعجب کی جگہ خدا کی تحمید و تمجید کریں کہ سب بڑائیاں اور خوبیاں اسی کی ذات میں جمع ہیں۔ (تنبیہ) بعض محققین نے لکھا ہے کہ نمازوں میں جو درود شریف پڑھتے ہیں اس کے الفاظ میں اس آیت سے اقتباس کیا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوٓا۟انہوں نے کہاqālū
  2. أَتَعْجَبِينَکیا تو تعجب کرتی ہےataʿjabīna
  3. مِنْسےmin
  4. أَمْرِحکمamri
  5. ٱللَّهِ ۖاللہ کےl-lahi
  6. رَحْمَتُرحمت ہوraḥmatu
  7. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  8. وَبَرَكَـٰتُهُۥاور اس کی برکتیں ہوںwabarakātuhu
  9. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  10. أَهْلَاے والوahla
  11. ٱلْبَيْتِ ۚگھروالوl-bayti
  12. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  13. حَمِيدٌۭتعریف والاḥamīdun
  14. مَّجِيدٌۭبرزرگی والا ہےmajīdun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں