تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یہ کہنے ولا یہودا تھا۔ یعنی قتل کرنا بہت سخت بات ہے اور ہمارا مقصد بدون اس کے بھی حاصل ہو سکتا ہے اگر تم یوسفؑ کو یہاں سے علیحدہ کرنا چاہتے ہو تو آسان صورت یہ ہے کہ اس کو بستی سے دور کسی گمنام کنویں میں ڈال دو۔ ابو حیان نے بعض اہل لغت سے نقل کیا ہے کہ "غیابت الجب" اس طاقچہ وغیرہ کو کہتے ہیں جو کنویں (باولی) میں پانی سے ذرا اوپر بنا ہوا ہو۔ غرض یہ تھی کہ ہم خواہی نخواہی عمدًا ہلاک کرنے کا گناہ اپنے سر نہ لیں۔ ایسے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں