مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 9

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اقتلوا يوسف او اطرحوه ارضا يخل لكم وجه ابيكم وتكونوا من بعده قوما صالحين

تو یوسف کو (یا تو جان سے) مار ڈالو یا کسی ملک میں پھینک آؤ۔ پھر ابا کی توجہ صرف تمہاری طرف ہوجائے گی۔ اور اس کے بعد تم اچھی حالت میں ہوجاؤ گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 9
  • پارہ 12
  • صفحہ 236

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی رشک و حسد کی آگ اندر ہی اندر سلگتی رہی۔ آخر آپس میں مشورہ کیا کہ یوسفؑ کی موجودگی میں ممکن نہیں کہ والد بزرگوار کی خصوصی محبت و توجہ کو ہم اپنی طرف کھینچ سکیں ، اس لئے یوسفؑ کا قصہ ہی یہاں سے ختم کر دینا چاہئے خواہ قتل کر دو یا کسی دوردراز ملک کی طرف پھینک دو جہاں سے واپس نہ آ سکے۔ جب وہ نہ رہیں گے تو باپ کی ساری توجہات اور مہربانیوں کے ہم ہی تنہا حقدار رہ جائیں گے۔ بنیامین کے معاملہ کو غالبًا ان کے یہاں کوئی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱقْتُلُوا۟قتل کردوuq'tulū
  2. يُوسُفَیوسف کوyūsufa
  3. أَوِیاawi
  4. ٱطْرَحُوهُپھینک دو اس کوiṭ'raḥūhu
  5. أَرْضًۭاکسی زمین میںarḍan
  6. يَخْلُخالی ہوجائے گاyakhlu
  7. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  8. وَجْهُچہرہwajhu
  9. أَبِيكُمْتمہارے باپ کاabīkum
  10. وَتَكُونُوا۟اور تم ہوجاناwatakūnū
  11. مِنۢکےmin
  12. بَعْدِهِۦاس کام کے بعدbaʿdihi
  13. قَوْمًۭالوگqawman
  14. صَـٰلِحِينَنیکṣāliḥīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں