مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 33

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال رب السجن احب الي مما يدعونني اليه والا تصرف عني كيدهن اصب اليهن واكن من الجاهلين

یوسف نے دعا کی کہ پروردگار جس کام کی طرف یہ مجھے بلاتی ہیں اس کی نسبت مجھے قید پسند ہے۔ اور اگر تو مجھ سے ان کے فریب کو نہ ہٹائے گا تو میں ان کی طرف مائل ہوجاؤں گا اور نادانوں میں داخل ہوجاؤں گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 33
  • پارہ 12
  • صفحہ 239

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

معلوم ہوتا ہے کہ زلیخا کا مایوسانہ غصہ اور مظلومانہ انداز بیان اس کی ہم جنسوں پر اثر کر گیا ۔ یا پہلے ہی سے کچھ ملی بھگت ہو گی۔ بہرحال لکھا ہے کہ اب عورتوں نے یوسفؑ کو سمجھانا شروع کیا کہ تم کو اپنی محسنہ اور سیدہ کا کہنا ماننا چاہئے۔ آخر اس غریب پر اتنا ظلم کیوں کرتے ہو ، پھر یہ بھی سوچ لو کہ نافرمانی کا نتیجہ کیا ہوگا خواہ مخواہ مصیبت سر پر لینے سے کیا فائدہ۔ کہتے ہیں کہ بظاہر زبان سے وہ زلیخا کی سفارش کر رہی تھیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَاس نے کہاqāla
  2. رَبِّاے میرے ربrabbi
  3. ٱلسِّجْنُقیدخانہl-sij'nu
  4. أَحَبُّزیادہ پیارا ہےaḥabbu
  5. إِلَىَّمیری طرفilayya
  6. مِمَّااس سے جوmimmā
  7. يَدْعُونَنِىٓوہ بلاتی ہیں مجھ کوyadʿūnanī
  8. إِلَيْهِ ۖاس کی طرفilayhi
  9. وَإِلَّااور اگر نہیںwa-illā
  10. تَصْرِفْتو پھیرے گاtaṣrif
  11. عَنِّىمجھ سےʿannī
  12. كَيْدَهُنَّان عورتوں کی چال کوkaydahunna
  13. أَصْبُمیں مائل ہوجاؤں گاaṣbu
  14. إِلَيْهِنَّان کی طرفilayhinna
  15. وَأَكُناور میں ہوجاؤں گاwa-akun
  16. مِّنَسےmina
  17. ٱلْجَـٰهِلِينَجاہلوں میں سےl-jāhilīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں