تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
اب زلیخا کو موقع ملا کہ عورتوں کے طعن و تشنیع کا تیر ان ہی کی طرف لوٹا دے۔ گویا اس وقت فَذٰلِکُنَّ الَّذِیۡ لُمۡتُنَّنِیۡ فِیۡہِ کہہ کر وہ اس شعر کا خلاصہ ادا کر رہی تھی ایں است کہ خوں خوردہ و دل بردہ بسے را۔ بسم اللہ اگر تاب نظم ہست کسے را۔ مجمع کا رنگ دیکھ کر زلیخا بالکل ہی کھل پڑی اور واقعہ کا صاف صاف اظہار کر دیا کہ بیشک میں نے ان کا دل لینا چاہا تھا۔ مگر اس بندہ خدا نے ایسا مضبوط تھامے رکھا کہ کسی طرح نہ دیا۔…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں