مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 52

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ذلك ليعلم اني لم اخنه بالغيب وان الله لا يهدي كيد الخائنين

(یوسف نے کہا کہ میں نے) یہ بات اس لیے (پوچھی ہے) کہ عزیز کو یقین ہوجائے کہ میں نے اس کی پیٹھ پیچھے اس کی (امانت میں خیانت نہیں کی) اور خدا خیانت کرنے والوں کے مکروں کو روبراہ نہیں کرتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 52
  • پارہ 12
  • صفحہ 241

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اتنی تحقیق و تفتیش اس لئے کرائی کہ پیغمبرانہ عصمت و دیانت بالکل آشکارا ہو جائے اور لوگ معلوم کر لیں کہ خائنوں اور دغابازوں کا فریب اللہ چلنے نہیں دیتا ۔ چنانچہ عورتوں کا فریب نہ چلا۔ آخر حق ، حق ہو کر رہا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكَیہdhālika
  2. لِيَعْلَمَتاکہ وہ جان لےliyaʿlama
  3. أَنِّىبیشک میںannī
  4. لَمْنہیںlam
  5. أَخُنْهُمیں نے خیانت کی اس کیakhun'hu
  6. بِٱلْغَيْبِغائبانہ طور پرbil-ghaybi
  7. وَأَنَّاور بیشکwa-anna
  8. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  9. لَانہیںlā
  10. يَهْدِىرہنمائی کرتاyahdī
  11. كَيْدَچال کوkayda
  12. ٱلْخَآئِنِينَخیانت کاروں کیl-khāinīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں