مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 51

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال ما خطبكن اذ راودتن يوسف عن نفسه قلن حاش لله ما علمنا عليه من سوء قالت امرات العزيز الان حصحص الحق انا راودته عن نفسه وانه لمن الصادقين

بادشاہ نے عورتوں سے پوچھا کہ بھلا اس وقت کیا ہوا تھا جب تم نے یوسف کو اپنی طرف مائل کرنا چاہا۔ سب بول اٹھیں کہ حاش َللهِ ہم نے اس میں کوئی برائی معلوم نہیں کی۔ عزیز کی عورت نے کہا اب سچی بات تو ظاہر ہو ہی گئی ہے۔ (اصل یہ ہے کہ) میں نے اس کو اپنی طرف مائل کرنا چاہا تھا اور بےشک وہ سچا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 51
  • پارہ 12
  • صفحہ 241

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

بادشاہ نے دریافت کرنے کا ایسا عنوان اختیار کیا گویا وہ پہلے سے خبر رکھتا ہے تا یہ دیکھ کر انہیں جھوٹ بولنے کی ہمت نہ ہو۔ نیز یوسفؑ کی استقامت و صبر کا اثر پڑا ہو گا۔ کہ بدون اظہار براءت کے جیل سے نکلنا گوارا نہیں کرتے۔ اور اِنَّ رَبِّیۡ بِکَیۡدِہِنَّ عَلِیۡمٌ کہہ کر ان کے "کید" کا اظہار فرما رہے ہیں۔ ادھر ساقی وغیرہ نے واقعات سنائے ہوں گے ان سے بھی یوسفؑ کی نزاہت اور عورتوں کے مکائد کی تائید ملی ہوگی۔ سب عورتوں کی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَکہا (بادشاہ نے (qāla
  2. مَاکیاmā
  3. خَطْبُكُنَّمعاملہ ہے تمہاراkhaṭbukunna
  4. إِذْجبidh
  5. رَٰوَدتُّنَّتم سب نے پھسلانا چاہا تھاrāwadttunna
  6. يُوسُفَیوسف کوyūsufa
  7. عَنسےʿan
  8. نَّفْسِهِۦ ۚاس کے نفس سےnafsihi
  9. قُلْنَکہنے لگیںqul'na
  10. حَـٰشَحاش۔پاکیḥāsha
  11. لِلَّهِاللہ۔ پاکی اللہ کے لیے ہےlillahi
  12. مَانہیںmā
  13. عَلِمْنَاجانا ہم نےʿalim'nā
  14. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  15. مِنکسیmin
  16. سُوٓءٍۢ ۚبرائی کوsūin
  17. قَالَتِکہنے لگیqālati
  18. ٱمْرَأَتُبیویim'ra-atu
  19. ٱلْعَزِيزِعزیز کیl-ʿazīzi
  20. ٱلْـَٔـٰنَابl-āna
  21. حَصْحَصَواضح ہوگیاḥaṣḥaṣa
  22. ٱلْحَقُّحقl-ḥaqu
  23. أَنَا۠میں نےanā
  24. رَٰوَدتُّهُۥپھسلانا چاہا تھا اس کوrāwadttuhu
  25. عَنسےʿan
  26. نَّفْسِهِۦاس کے نفس سےnafsihi
  27. وَإِنَّهُۥاور بیشک وہwa-innahu
  28. لَمِنَالبتہlamina
  29. ٱلصَّـٰدِقِينَسچوں میں سے ہےl-ṣādiqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں