مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 59

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولما جهزهم بجهازهم قال ائتوني باخ لكم من ابيكم الا ترون اني اوفي الكيل وانا خير المنزلين

جب یوسف نے ان کے لیے ان کا سامان تیار کر دیا تو کہا کہ (پھر آنا تو) جو باپ کی طرف سے تمہارا ایک اور بھائی ہے اسے بھی میرے پاس لیتے آنا۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں ناپ بھی پوری پوری دیتا ہوں اور مہمانداری بھی خوب کرتا ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 59
  • پارہ 13
  • صفحہ 242

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت یوسفؑ نے اپنے بھائیوں کی خوب مدارات اور مہانداری کی۔ ایک ایک اونٹ فی کس غلہ دیا۔ یہ خاص مہربانی اور اخلاق دیکھ کر کہتے ہیں انہوں نے درخواست کی کہ ہمارے ایک علاقی بھائی (بنیامین) کو بوڑھے غمزدہ باپ نے تسکین خاطر کے لئے اپنے پاس روک لیا ہے۔ کیونکہ اس کا دوسرا عینی بھائی (یوسفؑ) جو باپ کو بے حد محبوب تھا۔ مدت ہوئی کہیں جنگل میں ہلاک ہو چکا ہے۔ اگر بنیامیں کے حصہ کا غلہ بھی ہم کو مرحمت فرمائیں تو بڑی نوازش ہو گی۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَمَّاپھر جبwalammā
  2. جَهَّزَهُماس نے تیار کیا ان کوjahhazahum
  3. بِجَهَازِهِمْساتھ ان کے سامان کےbijahāzihim
  4. قَالَبولےqāla
  5. ٱئْتُونِىلانا میرے پاسi'tūnī
  6. بِأَخٍۢبھائی کوbi-akhin
  7. لَّكُماپنےlakum
  8. مِّنْسےmin
  9. أَبِيكُمْ ۚجو تمہارے باپ سے ہےabīkum
  10. أَلَاکیا نہیںalā
  11. تَرَوْنَتم دیکھتے ہوtarawna
  12. أَنِّىٓبیشک میںannī
  13. أُوفِىپورا پورا دیتا ہوںūfī
  14. ٱلْكَيْلَپیمانہl-kayla
  15. وَأَنَا۠اور میںwa-anā
  16. خَيْرُبہترینkhayru
  17. ٱلْمُنزِلِينَمہمان نواز ہوںl-munzilīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں