تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی بنیامین کا حصہ۔ یعنی ایسی آسان بھرتی کو چھوڑنا نہیں چاہئے۔ جس طرح ہو ۔ بنیامین کو ہمارےساتھ بھیج دیجئے۔ بعض نے ذٰلِکَ کَیْلٌ یَّسِیْرٌ کا اشارہ پہلے جو غلہ لائے تھے اس کی طرف کیا ہے اور "یسیر" کو بمعنی قلیل لیا ہے۔ یعنی جو پہلے لائے ہیں وہ حاجت کے اعتبار سے تھوڑا ہے قحط کے زمانہ میں کہاں تک کام دے گا۔ لہذا ضروری ہے کہ جس طرح بن پڑے ہم دوبارہ جائیں اور سب کا حصہ لے کر آئیں۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں