مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 81

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ارجعوا الى ابيكم فقولوا يا ابانا ان ابنك سرق وما شهدنا الا بما علمنا وما كنا للغيب حافظين

تم سب والد صاحب کے پاس واپس جاؤ اور کہو کہ ابا آپ کے صاحبزادے نے (وہاں جا کر) چوری کی۔ اور ہم نے اپنی دانست کے مطابق آپ سے (اس کے لے آنے کا) عہد کیا تھا مگر ہم غیب کی باتوں کو جاننے اور یاد رکھنے والے تو نہیں تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 81
  • پارہ 13
  • صفحہ 245

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مجھے چھوڑ دو اور تم سب جا کر باپ سے عرض کرو کہ ایسا واقعہ پیش آیا جس کی کوئی توقع نہ تھی۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں ۔ "یعنی تم کو قول دیا تھا اپنی دانست پر۔ یہ کیا خبر تھی کہ بنیامین چوری کر کے پکڑا جائے گا۔ یا ہم نے چور کر پکڑ رکھنا بتایا اپنے دین کے موافق ۔ یہ نہ معلوم تھا کہ بھائی چور ہے۔"

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱرْجِعُوٓا۟لوٹ آؤir'jiʿū
  2. إِلَىٰٓطرفilā
  3. أَبِيكُمْاپنے باپ کیabīkum
  4. فَقُولُوا۟پھر کہوfaqūlū
  5. يَـٰٓأَبَانَآاے ہمارے ابا جانyāabānā
  6. إِنَّبیشکinna
  7. ٱبْنَكَتیرے بیٹے نےib'naka
  8. سَرَقَچوری کی ہےsaraqa
  9. وَمَااور ہم نےwamā
  10. شَهِدْنَآدیکھا نہیںshahid'nā
  11. إِلَّامگرillā
  12. بِمَاجو ہم کوbimā
  13. عَلِمْنَامعلوم ہواʿalim'nā
  14. وَمَااور نہیںwamā
  15. كُنَّاہیں ہمkunnā
  16. لِلْغَيْبِغیب کے لئےlil'ghaybi
  17. حَـٰفِظِينَحفاظت کرنے والےḥāfiẓīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں