مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 82

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واسال القرية التي كنا فيها والعير التي اقبلنا فيها وانا لصادقون

اور جس بستی میں ہم (ٹھہرے) تھے وہاں سے (یعنی اہل مصر سے) اور جس قافلے میں آئے ہیں اس سے دریافت کر لیجیئے اور ہم اس بیان میں بالکل سچے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 82
  • پارہ 13
  • صفحہ 245

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آپ معتبر آدمی بھیج کر اس بستی والوں سے تحقیق کر لیں جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔ نیز دوسرے قافلہ والوں سے دریافت فرما لیں جو ہمارے ساتھ رہے اور واپس آئے ہیں آپ کو ثابت ہو جائے گا کہ ہم اپنے بیان میں بالکل سچے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَسْـَٔلِاور پوچھ لوwasali
  2. ٱلْقَرْيَةَبستی والوں سےl-qaryata
  3. ٱلَّتِىوہ جوallatī
  4. كُنَّاتھے ہمkunnā
  5. فِيهَااس میںfīhā
  6. وَٱلْعِيرَاور اہل قافلہ سےwal-ʿīra
  7. ٱلَّتِىٓوہ جوallatī
  8. أَقْبَلْنَاہم آئے ہیںaqbalnā
  9. فِيهَا ۖاس میںfīhā
  10. وَإِنَّااور بیشک ہمwa-innā
  11. لَصَـٰدِقُونَالبتہ سچے ہیںlaṣādiqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں