مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ رعد، آیت 16

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل من رب السماوات والارض قل الله قل افاتخذتم من دونه اولياء لا يملكون لانفسهم نفعا ولا ضرا قل هل يستوي الاعمى والبصير ام هل تستوي الظلمات والنور ام جعلوا لله شركاء خلقوا كخلقه فتشابه الخلق عليهم قل الله خالق كل شيء وهو الواحد القهار

ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے؟ (تم ہی ان کی طرف سے) کہہ دو کہ خدا۔ پھر (ان سے) کہو کہ تم نے خدا کو چھوڑ کر ایسے لوگوں کو کیوں کارساز بنایا ہے جو خود اپنے نفع ونقصان کا بھی اختیار نہیں رکھتے (یہ بھی) پوچھو کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہیں؟ یا اندھیرا اور اُجالا برابر ہوسکتا ہے؟ بھلا ان لوگوں نے جن کو خدا کا شریک مقرر کیا ہے۔ کیا انہوں نے خدا کی سی مخلوقات پیدا کی ہے جس کے سبب ان کو مخلوقات مشتبہ ہوگئی ہے۔ کہہ دو کہ خدا ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ یکتا (اور) زبردست ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 43 میں سے آیت 16
  • پارہ 13
  • صفحہ 251

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب ربوبیت کا اقرار صرف خدا کے لئے کرتے ہو ، پھر مدد کے لئے دوسرے حمایتی کہاں سے تجویز کر لئے ۔ حالانکہ وہ برابر ذرہ نفع نقصان کا مستقل اختیار نہیں رکھتے۔ یعنی موحد و مشرک میں ایسا فرق ہے جیسے بینا اور نابینا میں اور توحید و شرک کا مقابلہ ایسا سمجھو جیسے نور کا ظلمت سے ۔ تو کیا ایک اندھا مشرک جو شرک کی اندھیریوں میں پڑا ٹامک ٹوئیاں مار رہا ہو اس مقام پر پہنچ سکتا ہے جہاں ایک موحد کو پہنچنا ہے جو فہم و بصیرت اور…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجئےqul
  2. مَنکون ہےman
  3. رَّبُّربrabbu
  4. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کاl-samāwāti
  5. وَٱلْأَرْضِاور زمین کاwal-arḍi
  6. قُلِکہہ دیجئے کہquli
  7. ٱللَّهُ ۚاللہl-lahu
  8. قُلْکہہ دیجئےqul
  9. أَفَٱتَّخَذْتُمکیا پھر بنالیے تم نےafa-ittakhadhtum
  10. مِّنسےmin
  11. دُونِهِۦٓاس کے سواdūnihi
  12. أَوْلِيَآءَمدد گارawliyāa
  13. لَانہیںlā
  14. يَمْلِكُونَوہ مالک ہوسکتےyamlikūna
  15. لِأَنفُسِهِمْاپنے نفسوں کےli-anfusihim
  16. نَفْعًۭاکسی نفع کےnafʿan
  17. وَلَااور نہwalā
  18. ضَرًّۭا ۚنقصان کےḍarran
  19. قُلْکہہ دیجئےqul
  20. هَلْکیاhal
  21. يَسْتَوِىبرابر ہوسکتا ہےyastawī
  22. ٱلْأَعْمَىٰاندھاl-aʿmā
  23. وَٱلْبَصِيرُاور دیکھنے والاwal-baṣīru
  24. أَمْیاam
  25. هَلْکیاhal
  26. تَسْتَوِىبرابر ہوسکتے ہیںtastawī
  27. ٱلظُّلُمَـٰتُاندھیرےl-ẓulumātu
  28. وَٱلنُّورُ ۗاور روشنیwal-nūru
  29. أَمْیاam
  30. جَعَلُوا۟انہوں نے بنا لئےjaʿalū
  31. لِلَّهِاللہ کے لئےlillahi
  32. شُرَكَآءَکچھ شریکshurakāa
  33. خَلَقُوا۟انہوں نے پیدا کئےkhalaqū
  34. كَخَلْقِهِۦمانند اس کی تخلیق کےkakhalqihi
  35. فَتَشَـٰبَهَتو خلط ملط ہوگئی ہوfatashābaha
  36. ٱلْخَلْقُپیدائشl-khalqu
  37. عَلَيْهِمْ ۚان پرʿalayhim
  38. قُلِکہہ دیجئےquli
  39. ٱللَّهُکہ اللہl-lahu
  40. خَـٰلِقُخالق ہےkhāliqu
  41. كُلِّہرkulli
  42. شَىْءٍۢچیز کاshayin
  43. وَهُوَاور وہیwahuwa
  44. ٱلْوَٰحِدُاکیلا ہےl-wāḥidu
  45. ٱلْقَهَّـٰرُزبردست ہےl-qahāru

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں