مواد پر جائیں
Quran Maqasid

خالِق

قرآن میں خالق

معنی: خالق ہے

خالق قرآن کی 12 سورتوں کی 12 آیات میں 12 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
12
آیات
12
سورتیں
12
مادّہ
خ ل ق

خالِق

اسم · 12 بار

معنی: خالق ہے · دوسرے تراجم: پیدا کرنے والا, پیدا کرنے والا ہوں, پیدا کرنے والوں میں, پیدا کرنے والا ہے

قرآن میں صورتیں

  • خَٰلِقُ ×7
  • ٱلْخَٰلِقِينَ ×2
  • ٱلْخَٰلِقُونَ ×2
  • ٱلْخَٰلِقُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الخلق أصله: التقدير المستقيم، ويستعمل في إبداع الشيء من غير أصل ولا احتذاء، قال: خلق السماوات والأرض

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿خلقكم﴾ [البقرة: 21] أي اخترعكم وأوجدكم. وأصل الخلق التقدير المستقيم. ويستعمل في إبداع الشيء من غير أصل ولا احتذاء كقوله: ﴿خلق السماوات والأرض﴾ [التغابن: 3] ومثله: ﴿بديع السماوات والأرض﴾ [البقرة: 117]. وإذا كان بمعنى الإبداع فهو يختص بالباري تعالى، ولذلك فرق بينه وبين غيره في قوله تعالى: ﴿أفمن يخلق كمن لا…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ خ ل ق پر مکمل اندراجات

خالق والی آیات

12 میں سے آیات 1–12

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہی (اوصاف رکھنے والا) خدا تمہارا پروردگار ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) ہر چیز کا پیداکرنے والا (ہے) تو اسی کی عبادت کرو۔ اور وہ ہر چیز کا نگراں ہے

    سورہ انعام، آیت 6:102
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے؟ (تم ہی ان کی طرف سے) کہہ دو کہ خدا۔ پھر (ان سے) کہو کہ تم نے خدا کو چھوڑ کر ایسے لوگوں کو کیوں کارساز بنایا ہے جو خود اپنے نفع ونقصان کا بھی اختیار نہیں رکھتے (یہ بھی) پوچھو کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہیں؟ یا اندھیرا اور اُجالا برابر ہوسکتا ہے؟ بھلا ان لوگوں نے جن کو خدا کا شریک مقرر کیا ہے۔ کیا انہوں نے خدا کی سی مخلوقات پیدا کی ہے جس کے سبب ان کو مخلوقات مشتبہ ہوگئی ہے۔ کہہ دو کہ خدا ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ یکتا (اور) زبردست ہے

    سورہ رعد، آیت 13:16
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے ایک بشر بنانے والا ہوں

    سورہ حجر، آیت 15:28
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر نطفے کا لوتھڑا بنایا۔ پھر لوتھڑے کی بوٹی بنائی پھر بوٹی کی ہڈیاں بنائیں پھر ہڈیوں پر گوشت (پوست) چڑھایا۔ پھر اس کو نئی صورت میں بنا دیا۔ تو خدا جو سب سے بہتر بنانے والا بڑا بابرکت ہے

    سورہ مومنون، آیت 23:14
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لوگو خدا کے جو تم پر احسانات ہیں ان کو یاد کرو۔ کیا خدا کے سوا کوئی اور خالق (اور رازق ہے) جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق دے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم کہاں بہکے پھرتے ہو؟

    سورہ فاطر، آیت 35:3
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم بعل کو پکارتے (اور اسے پوجتے) ہو اور سب سے بہتر پیدا کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو

    سورہ صافات، آیت 37:125
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے کہا کہ میں مٹی سے انسان بنانے والا ہوں

    سورہ ص، آیت 38:71
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے۔ اور وہی ہر چیز کا نگراں ہے

    سورہ زمر، آیت 39:62
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہی خدا تمہارا پروردگار ہے جو ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کہاں بھٹک رہے ہو؟

    سورہ مومن، آیت 40:62
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا یہ کسی کے پیدا کئے بغیر ہی پیدا ہوگئے ہیں۔ یا یہ خود (اپنے تئیں) پیدا کرنے والے ہیں

    سورہ طور، آیت 52:35
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟

    سورہ واقعہ، آیت 56:59
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی خدا (تمام مخلوقات کا) خالق۔ ایجاد واختراع کرنے والا صورتیں بنانے والا اس کے سب اچھے سے اچھے نام ہیں۔ جتنی چیزیں آسمانوں اور زمین میں ہیں سب اس کی تسبیح کرتی ہیں اور وہ غالب حکمت والا ہے

    سورہ حشر، آیت 59:24