مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ رعد، آیت 15

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولله يسجد من في السماوات والارض طوعا وكرها وظلالهم بالغدو والاصال

اور جتنی مخلوقات آسمانوں اور زمین میں ہے خوشی سے یا زبردستی سے خدا کے آگے سجدہ کرتی ہے اور ان کے سائے بھی صبح وشام (سجدے کرتے ہیں)

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 43 میں سے آیت 15
  • پارہ 13
  • صفحہ 251

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "جو اللہ پر یقین لایا خوشی سے سر رکھتا ہے اس کے حکم پر اور جو نہ یقین لایا آخر اس پر بھی بے اختیار اسی کا حکم جاری ہے اور پرچھائیاں صبح او رشام زمین پر پسر جاتی ہیں یہی ہے ان کا سجدہ" ۔ مطلب یہ ہے کہ جواہر ہوں یا اعراض کوئی چیز اللہ کے حکم تکوینی سے باہر نہیں ہو سکتی۔ اس کے نفوذ و اقتدار کے سامنے سب منقاد اور سر بسجود ہیں۔ سایہ کا گھٹنا بڑھنا ، داہنے بائیں مائل ہونا سب اسی کے ارادہ اور مشیت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلِلَّهِاور اللہ ہی کے لئےwalillahi
  2. يَسْجُدُسجدہ کرتے ہیںyasjudu
  3. مَنجوman
  4. فِىمیں ہیںfī
  5. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwāti
  6. وَٱلْأَرْضِاور زمین میںwal-arḍi
  7. طَوْعًۭاخوشی سےṭawʿan
  8. وَكَرْهًۭااور ناخوشی سےwakarhan
  9. وَظِلَـٰلُهُماور سائے ان کےwaẓilāluhum
  10. بِٱلْغُدُوِّصبح کے وقتbil-ghuduwi
  11. وَٱلْـَٔاصَالِ ۩اور شام کے وقتwal-āṣāli

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں