مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ رعد، آیت 17

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انزل من السماء ماء فسالت اودية بقدرها فاحتمل السيل زبدا رابيا ومما يوقدون عليه في النار ابتغاء حلية او متاع زبد مثله كذلك يضرب الله الحق والباطل فاما الزبد فيذهب جفاء واما ما ينفع الناس فيمكث في الارض كذلك يضرب الله الامثال

اسی نے آسمان سے مینہ برسایا پھر اس سے اپنے اپنے اندازے کے مطابق نالے بہہ نکلے پھر نالے پر پھولا ہوا جھاگ آگیا۔ اور جس چیز کو زیور یا کوئی اور سامان بنانے کے لیے آگ میں تپاتے ہیں اس میں بھی ایسا ہی جھاگ ہوتا ہے۔ اس طرح خدا حق اور باطل کی مثال بیان فرماتا ہے۔ سو جھاگ تو سوکھ کر زائل ہو جاتا ہے۔ اور (پانی) جو لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے وہ زمین میں ٹھہرا رہتا ہے۔ اس طرح خدا (صحیح اور غلط کی) مثالیں بیان فرماتا ہے (تاکہ تم سمجھو)

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 43 میں سے آیت 17
  • پارہ 13
  • صفحہ 251

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

آسمان کی طرف سے بارش اتری جس سے ندی نالے بہہ پڑے ۔ ہر نالے میں اس کے ظرف اور گنجائش کے موافق جتنا خدا نے چاہا پانی جاری کر دیا چھوٹے میں کم بڑے میں زیادہ۔ پانی جب زمین پر رواں ہوا تو مٹی اور کوڑا کرکٹ ملنے سے گدلا ہو گیا۔ پھر میل کچیل اور جھاگ پھول کر اوپر آیا ۔ جیسے تیز آگ میں ، چاندی ، تانبا ، لوہا اور دوسری معدنیات پگھلاتے ہیں تا زیور ، برتن اور ہتھیار وغیرہ تیار کریں اس میں بھی اسی طرح جھاگ اٹھتا ہے مگر تھوری…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَنزَلَاس نے اتارا ہےanzala
  2. مِنَسےmina
  3. ٱلسَّمَآءِآسمانl-samāi
  4. مَآءًۭپانیmāan
  5. فَسَالَتْتو بہہ پڑیںfasālat
  6. أَوْدِيَةٌۢوادیاںawdiyatun
  7. بِقَدَرِهَاساتھ اپنے اندازے کےbiqadarihā
  8. فَٱحْتَمَلَتو اٹھا لیاfa-iḥ'tamala
  9. ٱلسَّيْلُسیلاب نےl-saylu
  10. زَبَدًۭاجھاگzabadan
  11. رَّابِيًۭا ۚچڑھا ہواrābiyan
  12. وَمِمَّااور اس میں سے جوwamimmā
  13. يُوقِدُونَوہ جلاتے ہیںyūqidūna
  14. عَلَيْهِاوپر اس کےʿalayhi
  15. فِىمیںfī
  16. ٱلنَّارِآگl-nāri
  17. ٱبْتِغَآءَتلاش کرنے کو/ بنانے کوib'tighāa
  18. حِلْيَةٍزیورḥil'yatin
  19. أَوْیاaw
  20. مَتَـٰعٍۢبرتنmatāʿin
  21. زَبَدٌۭجھاگ ہوتی ہےzabadun
  22. مِّثْلُهُۥ ۚاس جیسیmith'luhu
  23. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  24. يَضْرِبُبیان کرتا ہےyaḍribu
  25. ٱللَّهُاللہl-lahu
  26. ٱلْحَقَّحقl-ḥaqa
  27. وَٱلْبَـٰطِلَ ۚاور باطلwal-bāṭila
  28. فَأَمَّاتو جہاں تکfa-ammā
  29. ٱلزَّبَدُجھاگ ہےl-zabadu
  30. فَيَذْهَبُتو چلی جاتی ہےfayadhhabu
  31. جُفَآءًۭ ۖخشک ہو کر/ ناکارہ ہوکرjufāan
  32. وَأَمَّااور لیکنwa-ammā
  33. مَاجوmā
  34. يَنفَعُنفع دیتا ہےyanfaʿu
  35. ٱلنَّاسَلوگوں کوl-nāsa
  36. فَيَمْكُثُتو وہ ٹھہر جاتا ہےfayamkuthu
  37. فِىمیںfī
  38. ٱلْأَرْضِ ۚزمینl-arḍi
  39. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  40. يَضْرِبُبیان کرتا ہےyaḍribu
  41. ٱللَّهُاللہl-lahu
  42. ٱلْأَمْثَالَمثالیںl-amthāla

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں