مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ رعد، آیت 2

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الله الذي رفع السماوات بغير عمد ترونها ثم استوى على العرش وسخر الشمس والقمر كل يجري لاجل مسمى يدبر الامر يفصل الايات لعلكم بلقاء ربكم توقنون

خدا وہی تو ہے جس نے ستونوں کے بغیر آسمان جیسا کہ تم دیکھتے ہو (اتنے) اونچے بنائے۔ پھر عرش پر جا ٹھہرا اور سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا۔ ہر ایک ایک میعاد معین تک گردش کر رہا ہے۔ وہی (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتا ہے (اس طرح) وہ اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتا ہے کہ تم اپنے پروردگار کے روبرو جانے کا یقین کرو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 43 میں سے آیت 2
  • پارہ 13
  • صفحہ 249

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس دنیا کی ایسی عظیم الشان ، بلند اور مضبوط چھت خدا نے بنائی جسے تم دیکھتے ہو۔ اور لطف یہ ہے کہ کوئی ستون یا کھمبا یا گرڈر دکھائی نہیں دیتا جس پر اتنی بڑی ڈاٹ کھڑی کی گئ بجز اس کے کیا کہا جائے کہ محض قدرت کے غیر مرئی ستون کے سہارے اس کا قیام ہے۔ وَ یُمۡسِکُ السَّمَآءَ اَنۡ تَقَعَ عَلَی الۡاَرۡضِ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ (حج۔۶۵) کشش اجسام کا نظریہ اگر صحیح ہو تو وہ اس آیت کے منافی نہیں۔ کیونکہ کشش کو عرفًا عُمد نہیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱللَّهُاللہ تعالیٰal-lahu
  2. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  3. رَفَعَجس نے بلند کیاrafaʿa
  4. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کوl-samāwāti
  5. بِغَيْرِبغیرbighayri
  6. عَمَدٍۢستونوں کےʿamadin
  7. تَرَوْنَهَا ۖتم دیکھتے ہو ان کوtarawnahā
  8. ثُمَّپھرthumma
  9. ٱسْتَوَىٰوہ مستوی ہواis'tawā
  10. عَلَىپرʿalā
  11. ٱلْعَرْشِ ۖعرشl-ʿarshi
  12. وَسَخَّرَاور اس نے مسخر کیاwasakhara
  13. ٱلشَّمْسَسورج کوl-shamsa
  14. وَٱلْقَمَرَ ۖاور چاند کوwal-qamara
  15. كُلٌّۭسبkullun
  16. يَجْرِىچل رہے ہیںyajrī
  17. لِأَجَلٍۢوقت تکli-ajalin
  18. مُّسَمًّۭى ۚایک معلومmusamman
  19. يُدَبِّرُوہی تدبیر کرتا ہےyudabbiru
  20. ٱلْأَمْرَکام کیl-amra
  21. يُفَصِّلُکھول کھول کر بیان کرتا ہےyufaṣṣilu
  22. ٱلْـَٔايَـٰتِنشانیاں/ آیاتl-āyāti
  23. لَعَلَّكُمتاکہ تمlaʿallakum
  24. بِلِقَآءِملاقات کاbiliqāi
  25. رَبِّكُمْاپنے رب کے ساتھrabbikum
  26. تُوقِنُونَتم یقین کروtūqinūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں