مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ رعد، آیت 33

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

افمن هو قائم على كل نفس بما كسبت وجعلوا لله شركاء قل سموهم ام تنبئونه بما لا يعلم في الارض ام بظاهر من القول بل زين للذين كفروا مكرهم وصدوا عن السبيل ومن يضلل الله فما له من هاد

تو کیا جو (خدا) ہر متنفس کے اعمال کا نگراں (ونگہباں) ہے (وہ بتوں کی طرح بےعلم وبےخبر ہوسکتا ہے) اور ان لوگوں نے خدا کے شریک مقرر کر رکھے ہیں۔ ان سے کہو کہ (ذرا) ان کے نام تو لو۔ کیا تم اسے ایسی چیزیں بتاتے ہو جس کو وہ زمین میں (کہیں بھی) معلوم نہیں کرتا یا (محض) ظاہری (باطل اور جھوٹی) بات کی (تقلید کرتے ہو) اصل یہ ہے کہ کافروں کو ان کے فریب خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔ اور وہ (ہدایت کے) رستے سے روک لیے گئے ہیں۔ اور جسے خدا گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 43 میں سے آیت 33
  • پارہ 13
  • صفحہ 253

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو خدا ہر شخص کے ہر عمل کی ہر وقت نگرانی رکھتا ہے ، ایک لمحہ کسی سے غافل نہیں۔ ذرا کوئی شرارت کرے اسی وقت تنبیہ کر سکتا اور سزا دے سکتا ہے۔ کیا مجرم اس سے چھوٹ کر کہیں بھاگ سکتے ہں ، یا اس کی مثل پتھر کی وہ مورتیاں ہو سکتی ہیں جو نہ دیکھتی ہیں نہ سنتی ہیں۔ نہ اپنے یا دوسرے کے نفع و ضرور کا کچھ اختیار رکھتی ہیں۔ تعجب ہے کہ ایسے خدا کی موجودگی میں انسان ایسی عاجز و حقیر مخلوق کے آگے سر جھکائے اور اس کو خدائی کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَفَمَنْکیا بھلا جوafaman
  2. هُوَوہhuwa
  3. قَآئِمٌقائم ہےqāimun
  4. عَلَىٰپرʿalā
  5. كُلِّہرkulli
  6. نَفْسٍۭنفسnafsin
  7. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  8. كَسَبَتْ ۗاس نے کمائی کیkasabat
  9. وَجَعَلُوا۟اور انہوں نے بنا رکھے ہیںwajaʿalū
  10. لِلَّهِاللہ کے لئےlillahi
  11. شُرَكَآءَکچھ شریکshurakāa
  12. قُلْکہہ دیجئےqul
  13. سَمُّوهُمْ ۚنام لو ان کےsammūhum
  14. أَمْکیاam
  15. تُنَبِّـُٔونَهُۥتم خبر دے رہے ہو اس کوtunabbiūnahu
  16. بِمَاساتھ اس کے جو وہbimā
  17. لَانہیںlā
  18. يَعْلَمُجانتاyaʿlamu
  19. فِىمیںfī
  20. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  21. أَمیاam
  22. بِظَـٰهِرٍۢساتھ ظاہر کےbiẓāhirin
  23. مِّنَسےmina
  24. ٱلْقَوْلِ ۗبات میں (سے)l-qawli
  25. بَلْبلکہbal
  26. زُيِّنَخوب صورت بنادی گئیzuyyina
  27. لِلَّذِينَان لوگوں کے لئےlilladhīna
  28. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  29. مَكْرُهُمْان کی چالmakruhum
  30. وَصُدُّوا۟اور وہ روکے گئےwaṣuddū
  31. عَنِسےʿani
  32. ٱلسَّبِيلِ ۗاصل راستےl-sabīli
  33. وَمَناور جس کوwaman
  34. يُضْلِلِگمراہ کردےyuḍ'lili
  35. ٱللَّهُاللہl-lahu
  36. فَمَاتو نہیںfamā
  37. لَهُۥاس کوlahu
  38. مِنْکوئیmin
  39. هَادٍۢہدایت دینے والاhādin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں