مواد پر جائیں
Quran Maqasid

تَحِيَّة

قرآن میں تحية

معنی: زندگی کی دعا

تحية قرآن کی 6 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
6
مادّہ
ح ي ي

تَحِيَّة

اسم · 6 بار

معنی: زندگی کی دعا · دوسرے تراجم: اور دعائے خیر ان کی, دعائے خیر ان کی, دعائے خیر ہے۔ تحفہ ہے, دعائے خیر

قرآن میں صورتیں

  • تَحِيَّتُهُمْ ×2
  • تَحِيَّةً ×2
  • بِتَحِيَّةٍ ×1
  • وَتَحِيَّتُهُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الحياة تستعمل على أوجه:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وما الحياة الدنيا إلا متاع الغرور﴾ [آل عمران: 185] سماها دنيا باعتبار الحياة في الدار الآخرة؛ فإنها عليا لأن هذه تنقطع وتيك لا تنقطع.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ح ي ي پر مکمل اندراجات

تحية والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب تم کو کوئی دعا دے تو (جواب میں) تم اس سے بہتر (کلمے) سے (اسے) دعا دو یا انہیں لفظوں سے دعا دو بےشک خدا ہر چیز کا حساب لینے والا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:86
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (جب وہ) ان میں (ان نعمتوں کو دیکھوں گے تو بےساختہ) کہیں گے سبحان الله۔ اور آپس میں ان کی دعا سلامٌ علیکم ہوگی اور ان کا آخری قول یہ (ہوگا) کہ خدائے رب العالمین کی حمد (اور اس کا شکر) ہے

    سورہ یونس، آیت 10:10
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کیے وہ بہشتوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اپنے پروردگار کے حکم سے ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ وہاں ان کی صاحب سلامت سلام ہوگا

    سورہ ابراہیم، آیت 14:23
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    نہ تو اندھے پر کچھ گناہ ہے اور نہ لنگڑے پر اور نہ بیمار پر اور نہ خود تم پر کہ اپنے گھروں سے کھانا کھاؤ یا اپنے باپوں کے گھروں سے یا اپنی ماؤں کے گھروں سے یا بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا اس گھر سے جس کی کنجیاں تمہارے ہاتھ میں ہوں یا اپنے دوستوں کے گھروں سے (اور اس کا بھی) تم پر کچھ گناہ نہیں کہ سب مل کر کھانا کھاؤ یا جدا جدا۔ اور جب گھروں میں جایا کرو تو اپنے (گھر والوں کو) سلام کیا کرو۔ (یہ) خدا کی طرف سے مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہے۔ اس طرح خدا اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سمجھو

    سورہ نور، آیت 24:61
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان (صفات کے) لوگوں کو ان کے صبر کے بدلے اونچے اونچے محل دیئے جائیں گے۔ اور وہاں فرشتے ان سے دعا وسلام کے ساتھ ملاقات کریں گے

    سورہ فرقان، آیت 25:75
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس روز وہ اس سے ملیں گے ان کا تحفہ (خدا کی طرف سے) سلام ہوگا اور اس نے ان کے لئے بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:44