مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 26

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومثل كلمة خبيثة كشجرة خبيثة اجتثت من فوق الارض ما لها من قرار

اور ناپاک بات کی مثال ناپاک درخت کی سی ہے (نہ جڑ مستحکم نہ شاخیں بلند) زمین کے اوپر ہی سے اکھیڑ کر پھینک دیا جائے گا اس کو ذرا بھی قرار (وثبات) نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 26
  • پارہ 13
  • صفحہ 259

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کلمہ کفر ، جھوٹی بات اور ہر ایک کلام جو خدا تعالیٰ کی مرضی کے خلاف ہو "کلمہ خبیثہ" میں داخل ہے۔ اکثر نے اس سے حنظل (اندراین) مراد لیا ہے ۔ گو عموم لفظ میں ہر خراب درخت شامل ہو سکتا ہے۔ یعنی جڑ کچھ نہ ہو ، ذرا اشارہ سے اکھڑ جائے ۔ گویا اس کے بودے پن اور ناپائداری کو ظاہر فرمایا، دونوں مثالوں کا حاصل یہ ہوا کہ مسلمانوں کا دعوئے توحید و ایمان پکا اور سچا ہے ۔ جس کے دلائل نہایت صاف و صحیح اور مضبوط ہیں ، موافق فطرت ہونے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَثَلُاور مثالwamathalu
  2. كَلِمَةٍکلمے کیkalimatin
  3. خَبِيثَةٍۢناپاکkhabīthatin
  4. كَشَجَرَةٍمانند درخت کے ہےkashajaratin
  5. خَبِيثَةٍناپاکkhabīthatin
  6. ٱجْتُثَّتْاکھاڑا گیاuj'tuthat
  7. مِنسےmin
  8. فَوْقِاوپر (سے)fawqi
  9. ٱلْأَرْضِزمین کےl-arḍi
  10. مَانہیںmā
  11. لَهَااس کے لئےlahā
  12. مِنکوئیmin
  13. قَرَارٍۢقرارqarārin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں