مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 38

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ربنا انك تعلم ما نخفي وما نعلن وما يخفى على الله من شيء في الارض ولا في السماء

اے پروردگار جو بات ہم چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہیں تو سب جانتا ہے۔ اور خدا سے کوئی چیز مخفی نہیں (نہ) زمین میں نہ آسمان میں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 38
  • پارہ 13
  • صفحہ 260

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی زمین و آسمان کی کوئی چیز آپ سے پوشیدہ نہیں ۔ پھر ہمارا ظاہر و باطن کیسے مخفی رہ سکتا ہے یہ جو فرمایا "جو ہم کرتے ہیں چھپا کر اور جو کرتے ہیں دکھا کر" اس میں مفسرین کے کئ اقوال ہیں ، لیکن تخصیص کی کوئی وجہ نہیں ۔ الفاظ عام ہیں جو سب کھلی چھپی چیزوں کو شامل ہیں ۔ حضرت شاہ صاحبؒ نے فرمایا کہ ظاہر میں دعاء کی سب اولاد کے واسطے اور دل میں دعاء منظور تھی پیغمبر آخرالزماں کی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. رَبَّنَآاے ہمارے ربrabbanā
  2. إِنَّكَبیشک توinnaka
  3. تَعْلَمُجانتا ہےtaʿlamu
  4. مَاجوmā
  5. نُخْفِىہم چھپاتے ہیںnukh'fī
  6. وَمَااور جوwamā
  7. نُعْلِنُ ۗہم ظاہر کرتے ہیںnuʿ'linu
  8. وَمَااور نہیںwamā
  9. يَخْفَىٰچھپی ہوئیyakhfā
  10. عَلَىپرʿalā
  11. ٱللَّهِاللہl-lahi
  12. مِنکوئیmin
  13. شَىْءٍۢچیزshayin
  14. فِىمیںfī
  15. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  16. وَلَااور نہwalā
  17. فِىمیںfī
  18. ٱلسَّمَآءِآسمانl-samāi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں