مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 39

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الحمد لله الذي وهب لي على الكبر اسماعيل واسحاق ان ربي لسميع الدعاء

خدا کا شکر ہے جس نے مجھ کو بڑی عمر میں اسماعیل اور اسحاق بخشے۔ بےشک میرا پروردگار سننے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 39
  • پارہ 13
  • صفحہ 260

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بڑھاپے میں اسحٰقؑ سارہؑ کے اور اسمٰعیلؑ ہاجرہؑ کے بطن سے غیر متوقع طور پر عنایت کئے ۔ جیسے آپ نے اولادکے متعلق میری دعا "رب ھب لی من الصالحین" سنی ، یہ دعائیں بھی قبول فرمائے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلْحَمْدُسب تعریفal-ḥamdu
  2. لِلَّهِاللہ کے لئے ہےlillahi
  3. ٱلَّذِىوہ ذات جس نےalladhī
  4. وَهَبَعطا کیاwahaba
  5. لِىمجھ کوlī
  6. عَلَىباوجودʿalā
  7. ٱلْكِبَرِبڑھاپے کےl-kibari
  8. إِسْمَـٰعِيلَاسماعیلis'māʿīla
  9. وَإِسْحَـٰقَ ۚاور اسحاقwa-is'ḥāqa
  10. إِنَّبیشکinna
  11. رَبِّىمیرا ربrabbī
  12. لَسَمِيعُالبتہ سننے والا ہےlasamīʿu
  13. ٱلدُّعَآءِدعاl-duʿāi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں