مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 46

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقد مكروا مكرهم وعند الله مكرهم وان كان مكرهم لتزول منه الجبال

اور انہوں نے (بڑی بڑی) تدبیریں کیں اور ان کی (سب) تدبیریں خدا کے ہاں (لکھی ہوئی) ہیں گو وہ تدبیریں ایسی (غضب کی) تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی ٹل جائیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 46
  • پارہ 13
  • صفحہ 261

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی سب اگلے پچھلے ظالم اپنے اپنے داؤ کھیل چکے ہیں۔ انبیاء کے مقابلہ میں حق کو دبانے اور مٹانے کی کوئی تدبیر اور سازش انہوں نے اٹھا نہیں رکھی ۔ ان کی سب تدبیریں اور داؤ گھات خدا کے سامنے ہیں اور ایک ایک کر کے محفوظ ہیں ۔ وہ ہی ان کا بدلہ دینے والا ہے۔ یعنی انہوں نے بہتیرے داؤ کر کے دیکھ لئے مگر خدا کی حفاظت کے آگے سب ناکام رہے۔ کیا یہ ہو سکتا ہےکہ انکی مکاریاں پہاڑوں کو ان کی جگہ سے ٹلا دیں۔ یعنی انبیاء علیہم السلام…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَدْاور تحقیقwaqad
  2. مَكَرُوا۟انہوں نے چال چلیmakarū
  3. مَكْرَهُمْاپنی چالmakrahum
  4. وَعِندَاور پاس ہےwaʿinda
  5. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  6. مَكْرُهُمْان کی چالmakruhum
  7. وَإِناور اگرچہwa-in
  8. كَانَتھیkāna
  9. مَكْرُهُمْان کی چالmakruhum
  10. لِتَزُولَکہ ٹل جائیںlitazūla
  11. مِنْهُاس سےmin'hu
  12. ٱلْجِبَالُپہاڑl-jibālu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں