مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجر، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ونزعنا ما في صدورهم من غل اخوانا على سرر متقابلين

اور ان کے دلوں میں جو کدورت ہوگی ان کو ہم نکال کر (صاف کر) دیں گے (گویا) بھائی بھائی تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 99 میں سے آیت 47
  • پارہ 14
  • صفحہ 264

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جنت میں پہنچ کر اہل جنت میں باہم کوئی گذشتہ کدورت باقی نہ رہے گی۔ بالکل پاک و صاف کر کے داخل کئے جائیں گے۔ نہ وہاں ایک کو دوسرے پر حسد ہو گا، بلکہ بھائی بھائی ہو کر انتہائی محبت و الفت سے رہیں گے ، ہر ایک دوسرے کو دیکھ کر مسرور و محفوظ ہو گا، اس کا کچھ بیان سورہ اعراف آٹھویں پارہ کے اخیر ربع میں گذر چکا۔ یعنی عزت و کرامت کے تختوں پر آمنے سامنے بیٹھ کر باتیں کریں گے ، ملاقات وغیرہ کے وقت ایسی نشست نہ ہوگی جس میں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَنَزَعْنَااور ہم نکال دیں گےwanazaʿnā
  2. مَاجوmā
  3. فِىمیںfī
  4. صُدُورِهِمان کے سینوں میں ہےṣudūrihim
  5. مِّنْسےmin
  6. غِلٍّبغض میں (سے )ghillin
  7. إِخْوَٰنًابھائی بھائی بن کےikh'wānan
  8. عَلَىٰپرʿalā
  9. سُرُرٍۢتختوں پرsururin
  10. مُّتَقَـٰبِلِينَآمنے سامنے ہوں گےmutaqābilīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں