مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 12

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وسخر لكم الليل والنهار والشمس والقمر والنجوم مسخرات بامره ان في ذلك لايات لقوم يعقلون

اور اسی نے تمہارے لیے رات اور دن اور سورج اور چاند کو کام میں لگایا۔ اور اسی کے حکم سے ستارے بھی کام میں لگے ہوئے ہیں۔ سمجھنے والوں کے لیے اس میں (قدرت خدا کی بہت سی) نشانیاں ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 12
  • پارہ 14
  • صفحہ 268

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

رات اور دن برابر ایک دوسرے کے پیچھے لگے چلے آتے ہیں تا دنیا کا کاربار چلے اور لوگ سکون و آرام حاصل کر سکیں۔ اسی طرح چاند سورج ایک معین نظام کے ماتحت نکلتے اور چھپتے رہتے ہیں۔ رات ، دن کی آمدو شد اور شمس و قمر کے طلوع و غروب کے ساتھ انسانوں کے بے شمار فوائد وابستہ ہیں۔ بلکہ غور سے دیکھا جائے تو ان کے بدون انسان کی زندگی محال ہے۔ خدا تعالیٰ نے اپنے اقتدار کامل سےچاند سورج اور کل ستاروں کو ادنیٰ مزدوروں کی طرح ہمارے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَسَخَّرَاور اس نے مسخر کیاwasakhara
  2. لَكُمُتمہارے لیےlakumu
  3. ٱلَّيْلَرات کوal-layla
  4. وَٱلنَّهَارَاور دن کوwal-nahāra
  5. وَٱلشَّمْسَاور سورج کوwal-shamsa
  6. وَٱلْقَمَرَ ۖاور چاند کوwal-qamara
  7. وَٱلنُّجُومُاور ستارےwal-nujūmu
  8. مُسَخَّرَٰتٌۢمسخر کیے گئے ہیںmusakharātun
  9. بِأَمْرِهِۦٓ ۗاس کے حکم سےbi-amrihi
  10. إِنَّبیشکinna
  11. فِىمیںfī
  12. ذَٰلِكَاس میںdhālika
  13. لَـَٔايَـٰتٍۢالبتہ نشانیاں ہیںlaāyātin
  14. لِّقَوْمٍۢاس قوم کے لیےliqawmin
  15. يَعْقِلُونَجو عقل رکھتی ہوyaʿqilūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں