مواد پر جائیں
Quran Maqasid

نَجْم

قرآن میں نجم

معنی: اور ستارے

نجم قرآن کی 12 سورتوں کی 13 آیات میں 13 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
13
آیات
13
سورتیں
12
مادّہ
ن ج م

نَجْم

اسم · 13 بار

معنی: اور ستارے · دوسرے تراجم: تارے, ستارے, اور ستاروں کو, اور ساتھ ستاروں کے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلنُّجُومَ ×6
  • وَٱلنُّجُومَ ×3
  • وَٱلنَّجْمِ ×2
  • وَبِٱلنَّجْمِ ×1
  • ٱلنَّجْمُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أصل النجم: الكوكب الطالع، وجمعه:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿والنجم والشجر يسجدان﴾ [الرحمن: 6] قيل: النجم: ما لا ساق له كاليقظين والقثاء والبطيخ، والشجر ماله ساق. قوله: ﴿والنجم إذا هوى﴾ [النجم: 1] قيل: أراد جنس كوكب فدل بالواحد على الجمع، وقيل: أراد كوكبا بعينه وهو الثريا. وقد صار علما غالبا عليها كالعيوق والدبران. ومنه قول العرب: [من مجزوء الرمل]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ن ج م پر مکمل اندراجات

نجم والی آیات

13 میں سے آیات 1–13

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے ستارے بنائے تاکہ جنگلوں اور دریاؤں کے اندھیروں میں ان سے رستے معلوم کرو۔ عقل والوں کے لئے ہم نے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کردی ہیں

    سورہ انعام، آیت 6:97
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار خدا ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ وہی رات کو دن کا لباس پہناتا ہے کہ وہ اس کے پیچھے دوڑتا چلا آتا ہے۔ اور اسی نے سورج اور چاند ستاروں کو پیدا کیا سب اس کے حکم کے مطابق کام میں لگے ہوئے ہیں۔ دیکھو سب مخلوق بھی اسی کی ہے اور حکم بھی (اسی کا ہے) ۔ یہ خدا رب العالمین بڑی برکت والا ہے

    سورہ اعراف، آیت 7:54
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسی نے تمہارے لیے رات اور دن اور سورج اور چاند کو کام میں لگایا۔ اور اسی کے حکم سے ستارے بھی کام میں لگے ہوئے ہیں۔ سمجھنے والوں کے لیے اس میں (قدرت خدا کی بہت سی) نشانیاں ہیں

    سورہ نحل، آیت 16:12
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (راستوں میں) نشانات بنا دیئے اور لوگ ستاروں سے بھی رستے معلوم کرتے ہیں

    سورہ نحل، آیت 16:16
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو (مخلوق) آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور سورج اور چاند ستارے اور پہاڑ اور درخت اور چار پائے اور بہت سے انسان خدا کو سجدہ کرتے ہیں۔ اور بہت سے ایسے ہیں جن پر عذاب ثابت ہوچکا ہے۔ اور جس شخص کو خدا ذلیل کرے اس کو عزت دینے والا نہیں۔ بےشک خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے

    سورہ حج، آیت 22:18
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تب انہوں نے ستاروں کی طرف ایک نظر کی

    سورہ صافات، آیت 37:88
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور ستاروں کے غروب ہونے کے بعد بھی اس کی تنزیہ کیا کرو

    سورہ طور، آیت 52:49
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تارے کی قسم جب غائب ہونے لگے

    سورہ نجم، آیت 53:1
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور بوٹیاں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں

    سورہ رحمٰن، آیت 55:6
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم

    سورہ واقعہ، آیت 56:75
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب تاروں کی چمک جاتی رہے

    سورہ مرسلات، آیت 77:8
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب تارے بےنور ہو جائیں گے

    سورہ تکویر، آیت 81:2
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ تارا ہے چمکنے والا

    سورہ طارق، آیت 86:3