مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 23

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لا جرم ان الله يعلم ما يسرون وما يعلنون انه لا يحب المستكبرين

یہ جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں خدا اس کو ضرور جانتا ہے۔ وہ سرکشوں کو ہرگز پسند نہیں کرتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 23
  • پارہ 14
  • صفحہ 269

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خوب سمجھ لو کبر و غرور کوئی اچھی اور پسندیدہ چیز نہیں ، اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔ توحید کا انکار جو تم دلوں میں رکھتے ہو اور غرور و تکبر جس کا اظہار تمہاری چال ڈھال اور طور و طریق سے ہو رہا ہے، سب خدا کے علم میں ہے۔ وہ ہی ہر کھلے چھپے جرم کی سزا تم کو دے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَانہیںlā
  2. جَرَمَکوئی شکjarama
  3. أَنَّبیشکanna
  4. ٱللَّهَاللہl-laha
  5. يَعْلَمُجانتا ہےyaʿlamu
  6. مَاجو کچھmā
  7. يُسِرُّونَوہ چھپاتے ہیںyusirrūna
  8. وَمَااور جو وہwamā
  9. يُعْلِنُونَ ۚظاہر کرتے ہیںyuʿ'linūna
  10. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  11. لَانہیںlā
  12. يُحِبُّپسند کرتاyuḥibbu
  13. ٱلْمُسْتَكْبِرِينَتکبر کرنے والوں کوl-mus'takbirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں