مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 30

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقيل للذين اتقوا ماذا انزل ربكم قالوا خيرا للذين احسنوا في هذه الدنيا حسنة ولدار الاخرة خير ولنعم دار المتقين

اور (جب) پرہیزگاروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے۔ تو کہتے ہیں کہ بہترین (کلام) ۔ جو لوگ نیکوکار ہیں ان کے لیے اس دنیا میں بھلائی ہے۔ اور آخرت کا گھر تو بہت ہی اچھا ہے۔ اور پرہیز گاروں کا گھر بہت خوب ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 30
  • پارہ 14
  • صفحہ 270

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ مستکبرین کا مقابلہ میں متقین (پرہیز گاروں) کا حال بیان فرمایا کہ جب ان سے قرآن کے متعلق دریافت کیا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا چیز اتاری تو نہایت عقیدیت و ادب سے کہتے ہیں کہ "نیک بات جو سراپا خیر و برکت ہے" ایسے لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ جس نے بھلائی کی دنیا میں اسے بھلائی کا خوشگوار پھل مل کر رہے گا ۔ خدا کے یہاں کسی کی محنت اور ذرہ برابر نیکی ضائع نہیں جاتی۔ یعنی آخرت کی بھلائیوں اور نعمتوں کا تو پوچھنا ہی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَقِيلَاور پوچھا جاتا ہےwaqīla
  2. لِلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīna
  3. ٱتَّقَوْا۟جنہوں نے تقوی کیاittaqaw
  4. مَاذَآکیا کچھmādhā
  5. أَنزَلَاتاراanzala
  6. رَبُّكُمْ ۚتمہارے رب نےrabbukum
  7. قَالُوا۟کہتے ہیںqālū
  8. خَيْرًۭا ۗبہت اچھاkhayran
  9. لِّلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīna
  10. أَحْسَنُوا۟جنہوں نے اچھا کیاaḥsanū
  11. فِىمیںfī
  12. هَـٰذِهِاسhādhihi
  13. ٱلدُّنْيَادنیا میںl-dun'yā
  14. حَسَنَةٌۭ ۚبھلائی ہےḥasanatun
  15. وَلَدَارُاور البتہ گھرwaladāru
  16. ٱلْـَٔاخِرَةِآخرت کاl-ākhirati
  17. خَيْرٌۭ ۚبہتر ہےkhayrun
  18. وَلَنِعْمَاور البتہ کتنا اچھا ہےwalaniʿ'ma
  19. دَارُگھرdāru
  20. ٱلْمُتَّقِينَمتقین کاl-mutaqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں