مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 53

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما بكم من نعمة فمن الله ثم اذا مسكم الضر فاليه تجارون

اور جو نعمتیں تم کو میسر ہیں سب خدا کی طرف سے ہیں۔ پھر جب تم کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اسی کے آگے چلاتے ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 53
  • پارہ 14
  • صفحہ 272

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی سب بھلائیاں اور نعمتیں اسی کی طرف سے ہیں اور ہر ایک برائی یا سختی کا دفع کرنا بھی اسی کے قبضہ میں ہے۔ چنانچہ جب کوئی سخت مصیبت انسان کو چھو جاتی ہے تو کٹر سے کٹر مشرک بھی اس وقت سب سہارے چھوڑ کر خدا کو پکارنے لگتا ہے گویا فطرت انسانی شہادت دیتی ہے کہ مصائب اور سختیوں سے بچانا خدائے واحد کے سوا کسی کا کام نہیں ہو سکتا۔ پھر جس کے قبضہ میں ہر ایک نعمت و نقمت اور ہر قسم کا نفع و ضرر ہے۔ دوسرا کون ہے جو اس کی الوہیت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور جو بھیwamā
  2. بِكُمتمہارے پاسbikum
  3. مِّنکوئیmin
  4. نِّعْمَةٍۢنعمت ہےniʿ'matin
  5. فَمِنَپس طرفfamina
  6. ٱللَّهِ ۖاللہ کی (طرف سے ہے)l-lahi
  7. ثُمَّپھرthumma
  8. إِذَاجبidhā
  9. مَسَّكُمُپہنچتی ہے تم کوmassakumu
  10. ٱلضُّرُّتکلیفl-ḍuru
  11. فَإِلَيْهِتو اسی کی طرفfa-ilayhi
  12. تَجْـَٔرُونَتم فریاد کرتے ہو۔ تم گڑگڑاتے ہوtajarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں