مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 57

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويجعلون لله البنات سبحانه ولهم ما يشتهون

اور یہ لوگ خدا کے لیے تو بیٹیاں تجویز کرتے ہیں۔ (اور) وہ ان سے پاک ہے اور اپنے لیے (بیٹے) جو مرغوب ودلپسند ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 57
  • پارہ 14
  • صفحہ 273

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی وہ اس سے پاک ہے کہ اس کے لئے اولاد ثابت کی جائے ۔ خاص کر بیٹیاں۔ تعجب ہے کہ لوگ حق تعالیٰ کی نسبت ایسی جرأت کس طرح کرتے ہیں۔ اس آیت میں "بنو خزاعہ" کا رد ہوا جو فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں کہتے تھے ۔ (العیاذ باللہ)۔ یعنی خود اپنے لئے بیٹیاں دیئے جانے پر رضامند نہیں جب مانگیں گے بیٹا مانگیں گے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَجْعَلُونَاور وہ بناتے ہیںwayajʿalūna
  2. لِلَّهِاللہ کے لیےlillahi
  3. ٱلْبَنَـٰتِبیٹیاںl-banāti
  4. سُبْحَـٰنَهُۥ ۙپاک ہے وہsub'ḥānahu
  5. وَلَهُماور ان کے لیےwalahum
  6. مَّاوہ ہے جوmā
  7. يَشْتَهُونَوہ خواہش رکھیںyashtahūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں