مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل، آیت 92

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تكونوا كالتي نقضت غزلها من بعد قوة انكاثا تتخذون ايمانكم دخلا بينكم ان تكون امة هي اربى من امة انما يبلوكم الله به وليبينن لكم يوم القيامة ما كنتم فيه تختلفون

اور اُس عورت کی طرح نہ ہونا جس نے محنت سے تو سوت کاتا۔ پھر اس کو توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔ کہ تم اپنی قسموں کو آپس میں اس بات کا ذریعہ بنانے لگو کہ ایک گروہ دوسرے گروہ سے زیادہ غالب رہے۔ بات یہ ہے کہ خدا تمہیں اس سے آزماتا ہے۔ اور جن باتوں میں تم اختلاف کرتے ہو قیامت کو اس کی حقیقت تم پر ظاہر کر دے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 128 میں سے آیت 92
  • پارہ 14
  • صفحہ 277

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی عہد باندھ کر توڑ ڈالنا ایسی حماقت ہے جیسے کوئی عورت دن بھر سوت کاتے ، پھر کتا کتایا سوت شام کے وقت توڑ کر پارہ پارہ کر دے۔ چنانچہ مکہ میں ایک دیوانی عورت ایسا ہی کیا کرتی تھی۔ مطلب یہ ہےکہ معاہدات کو محض کچے دھاگے کی طرح سمجھ لینا کہ جب چاہا کاتا اور جب چاہا انگلیوں کی ادنیٰ حرکت سے بے تکلف توڑ ڈالا۔ سخت ناعاقبت اندیشی اور دیوانگی ہے بات کا اعتبار نہ رہے تو دنیا کا نظام مختل ہو جائے ۔ قول و قرار کی پابندی ہی سے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَكُونُوا۟تم ہوجاؤtakūnū
  3. كَٱلَّتِىاس عورت کی طرحka-allatī
  4. نَقَضَتْجس نے توڑ ڈالاnaqaḍat
  5. غَزْلَهَااپنا سوتghazlahā
  6. مِنۢکےmin
  7. بَعْدِبعدbaʿdi
  8. قُوَّةٍپکا کرنے ۔ مضبوطی کے بعدquwwatin
  9. أَنكَـٰثًۭاٹکڑے ٹکڑے کرنا۔ ریزہ ریزہ کرناankāthan
  10. تَتَّخِذُونَتم بنا لیتے ہوtattakhidhūna
  11. أَيْمَـٰنَكُمْاپنی قسموں کوaymānakum
  12. دَخَلًۢابہانہdakhalan
  13. بَيْنَكُمْآپس میںbaynakum
  14. أَنکہan
  15. تَكُونَہوtakūna
  16. أُمَّةٌایک گروہ۔ ایک امتummatun
  17. هِىَوہhiya
  18. أَرْبَىٰبڑھی ہوئی۔ زیادہ فائدہ والیarbā
  19. مِنْسےmin
  20. أُمَّةٍ ۚدوسرے گروہ سےummatin
  21. إِنَّمَابیشکinnamā
  22. يَبْلُوكُمُآزماتا ہے تم کوyablūkumu
  23. ٱللَّهُاللہl-lahu
  24. بِهِۦ ۚساتھ اس کےbihi
  25. وَلَيُبَيِّنَنَّاور البتہ ضرور بیان کرے گاwalayubayyinanna
  26. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  27. يَوْمَدنyawma
  28. ٱلْقِيَـٰمَةِقیامت کےl-qiyāmati
  29. مَاجوmā
  30. كُنتُمْتھے تمkuntum
  31. فِيهِاس میںfīhi
  32. تَخْتَلِفُونَتم اختلاف کرتےtakhtalifūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں