مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 45

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا قرات القران جعلنا بينك وبين الذين لا يؤمنون بالاخرة حجابا مستورا

اور جب قرآن پڑھا کرتے ہو تو ہم تم میں اور ان لوگوں میں جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے حجاب پر حجاب کر دیتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 45
  • پارہ 15
  • صفحہ 286

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جو شخص آخرت کو نہ مانے اور اپنے بھلے برے انجام کی کچھ فکر نہ رکھے وہ نصیحت کی طرف کیوں دھیان کرنے لگا۔ جب اسے نجات ہی کی فکر نہیں تو نجات دلانے والے پیغمبر کے احوال و اقوال میں غور کرنے اور بارگاہ رسالت تک پہنچنے کی کیا ضرورت ہو گی بس یہ ہی عدم ایمان بالآخرت اور انجام کی طرف سے بے فکری وہ معنوی پردہ ہے جو اس شخص کے اور نبی (من حیث ہو نبی) کے درمیان لٹکا دیا جاتا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَااور جبwa-idhā
  2. قَرَأْتَپڑھتے ہو تمqarata
  3. ٱلْقُرْءَانَقرآن کوl-qur'āna
  4. جَعَلْنَاہم ڈال دیتے ہیںjaʿalnā
  5. بَيْنَكَتیرے درمیانbaynaka
  6. وَبَيْنَاور درمیانwabayna
  7. ٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīna
  8. لَاجو نہیںlā
  9. يُؤْمِنُونَایمان رکھتےyu'minūna
  10. بِٱلْـَٔاخِرَةِآخرتbil-ākhirati
  11. حِجَابًۭاایک پردہḥijāban
  12. مَّسْتُورًۭاچھپا ہواmastūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں