مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 64

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واستفزز من استطعت منهم بصوتك واجلب عليهم بخيلك ورجلك وشاركهم في الاموال والاولاد وعدهم وما يعدهم الشيطان الا غرورا

اور ان میں سے جس کو بہکا سکے اپنی آواز سے بہکاتا رہ۔ اور ان پر اپنے سواروں اور پیاروں کو چڑھا کر لاتا رہ اور ان کے مال اور اولاد میں شریک ہوتا رہ اور ان سے وعدے کرتا رہ۔ اور شیطان جو وعدے ان سے کرتا ہے سب دھوکا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 64
  • پارہ 15
  • صفحہ 288

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی وہ آواز جو خدا کے عصیان کی طرف بلاتی ہو ، مراد اس سے وسوسہ ڈالنا ہے اور مزامیر (باجا گاجا) بھی اس میں داخل ہو سکتا ہے۔ یعنی ساری طاقت صرف کر ڈال! اور پوری قوت سے لشکر کشی کر! خدا کی معصیت میں لڑنے والے سب شیطان کے سوار اور پیادے ہیں۔ جن ہوں یا انس۔ یعنی دل میں ارمان نہ رکھ ، ان کو ہر طرح ابھار ، کہ مال و اولاد میں تیرا حصہ لگائیں ، یعنی یہ چیزیں ناجائز طریقہ سے حاصل کریں اور ناجائز کاموں میں صرف کریں۔ یعنی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱسْتَفْزِزْاور بہکالے/ اکسالےwa-is'tafziz
  2. مَنِجس کوmani
  3. ٱسْتَطَعْتَتو استطاعت رکھتا ہےis'taṭaʿta
  4. مِنْهُمان میں سےmin'hum
  5. بِصَوْتِكَاپنی آواز کے ساتھbiṣawtika
  6. وَأَجْلِبْاور چڑھا لاwa-ajlib
  7. عَلَيْهِمان پرʿalayhim
  8. بِخَيْلِكَسوار اپنےbikhaylika
  9. وَرَجِلِكَاور پیادے اپنےwarajilika
  10. وَشَارِكْهُمْاور شریک ہو ان کاwashārik'hum
  11. فِىمیںfī
  12. ٱلْأَمْوَٰلِمالوںl-amwāli
  13. وَٱلْأَوْلَـٰدِاور بچوں میںwal-awlādi
  14. وَعِدْهُمْ ۚاور وعدہ کر ان سےwaʿid'hum
  15. وَمَااور نہیںwamā
  16. يَعِدُهُمُوعدہ کرتا ان سےyaʿiduhumu
  17. ٱلشَّيْطَـٰنُشیطانl-shayṭānu
  18. إِلَّامگرillā
  19. غُرُورًادھوکے کاghurūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں