مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ بنی اسرائیل، آیت 73

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان كادوا ليفتنونك عن الذي اوحينا اليك لتفتري علينا غيره واذا لاتخذوك خليلا

اور اے پیغمبر جو وحی ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے قریب تھا کہ یہ (کافر) لوگ تم کو اس سے بچلا دیں تاکہ تم اس کے سوا اور باتیں ہماری نسبت بنالو۔ اور اس وقت وہ تم کو دوست بنا لیتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 73
  • پارہ 15
  • صفحہ 289

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بعض اندھے ایسے شریر ہیں کہ خود تو راہ پر کیا آتے ، بڑے بڑے سوانکھوں کو بچلانا چاہتے ہیں۔ چنانچہ کفار مکہ کی اس بے حیائی اور جسارت کو دیکھئے کہ آپ پر ڈورے ڈالتے ہیں کہ خدا نے جو احکام دیے اور وحی بھیجی اس کا ایک حصہ ان کی خاطر سے آپ (معاذ اللہ) چھوڑ دیں یا بدل ڈالیں۔ کبھی حکومت ، دولت اور حسین عورتوں کا لالچ دیتے ہیں ، کبھی کہتے ہیں کہ ہم آپ کے تابع ہو جائیں گے ، قرآن میں سے صرف وہ حصہ نکال دیجئے جو شرک و بت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِناور اگر چہwa-in
  2. كَادُوا۟قریب تھاkādū
  3. لَيَفْتِنُونَكَکہ وہ دھوکہ دیں تجھ کو/ فتنے میں ڈالیں تجھ کوlayaftinūnaka
  4. عَنِاسʿani
  5. ٱلَّذِىٓچیز کے بارے میںalladhī
  6. أَوْحَيْنَآہم نے وحیawḥaynā
  7. إِلَيْكَآپ کی طرفilayka
  8. لِتَفْتَرِىَتاکہ تم گھڑ سکوlitaftariya
  9. عَلَيْنَاہم پرʿalaynā
  10. غَيْرَهُۥ ۖاس کے علاوہghayrahu
  11. وَإِذًۭااور تب البتہwa-idhan
  12. لَّٱتَّخَذُوكَوہ بنالیتے تجھ کوla-ittakhadhūka
  13. خَلِيلًۭادوستkhalīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں