مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف، آیت 46

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

المال والبنون زينة الحياة الدنيا والباقيات الصالحات خير عند ربك ثوابا وخير املا

مال اور بیٹے تو دنیا کی زندگی کی (رونق و) زینت ہیں۔ اور نیکیاں جو باقی رہنے والی ہیں وہ ثواب کے لحاظ سے تمہارے پروردگار کے ہاں بہت اچھی اور امید کے لحاظ سے بہت بہتر ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 110 میں سے آیت 46
  • پارہ 15
  • صفحہ 299

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مرنے کے بعد مال و اولاد وغیرہ کام نہیں آتے صرف وہ نیکیاں کام آتی ہیں جن کا اثر یا ثواب آئندہ باقی رہنے والا ہو۔ حدیث میں سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرْ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ ان کلمات کو باقیات صالحات فرمایا۔ یہ محض مثال کے طور پر ہے۔ ورنہ تمامی اعمال حسنہ اس میں داخل ہیں۔ موضح القرآن میں ہے "رہنے والی نیکیاں یہ کہ علم سکھا جائے جو جاری…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلْمَالُمالal-mālu
  2. وَٱلْبَنُونَاور بیٹےwal-banūna
  3. زِينَةُرونق ہیںzīnatu
  4. ٱلْحَيَوٰةِزندگی کیl-ḥayati
  5. ٱلدُّنْيَا ۖدنیا کیl-dun'yā
  6. وَٱلْبَـٰقِيَـٰتُاور باقی رہنے والیاںwal-bāqiyātu
  7. ٱلصَّـٰلِحَـٰتُنیکیاں ہیںl-ṣāliḥātu
  8. خَيْرٌجو بہتر ہیںkhayrun
  9. عِندَنزدیکʿinda
  10. رَبِّكَتیرے رب کےrabbika
  11. ثَوَابًۭاثواب کے اعتبار سےthawāban
  12. وَخَيْرٌاور بہتر ہیںwakhayrun
  13. أَمَلًۭاامید کے اعتبار سےamalan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں