مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ کہف، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويوم نسير الجبال وترى الارض بارزة وحشرناهم فلم نغادر منهم احدا

اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تم زمین کو صاف میدان دیکھو گے اور ان (لوگوں کو) ہم جمع کرلیں گے تو ان میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 110 میں سے آیت 47
  • پارہ 15
  • صفحہ 299

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب قیامت آئے گی پہاڑ جیسی سخت مخلوق بھی اپنی جگہ سے چلائی جائے گی بلکہ اس کی بھاری بھاری چٹانیں دھنی ہوئی اون کی طرح فضا میں اڑتی پھریں گی ۔ غرض زمین کےسارے ابھار مٹ کر سطح ہموار اور کھلی ہو ئی رہ جائے گی۔ یعنی کوئی شخص خدائی عدالت سے غیر حاضر نہ ہو سکے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَوْمَاور جس دنwayawma
  2. نُسَيِّرُہم چلائیں گےnusayyiru
  3. ٱلْجِبَالَپہاڑوں کوl-jibāla
  4. وَتَرَىاور تم دیکھو گےwatarā
  5. ٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍa
  6. بَارِزَةًۭکھلی ہوئی/ ظاہرbārizatan
  7. وَحَشَرْنَـٰهُمْاور اکٹھا کرلیں گے ان کوwaḥasharnāhum
  8. فَلَمْپھر نہیںfalam
  9. نُغَادِرْہم چھوڑیں گےnughādir
  10. مِنْهُمْان میں سےmin'hum
  11. أَحَدًۭاکسی ایک کوaḥadan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں